میسی نے پرتگالی ریفری کو خبردار کر دیا: مجھ سے احترام کے ساتھ بات کریں
ارجنٹائن کے اسٹار لیونل میسی کی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں ،جن میں وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران پرتگالی ریفری جواو پینیرو سے سخت لہجے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ریفری نے اپنی انگلی میسی کے چہرے کی جانب اٹھا رکھی تھی۔میسی کو ریفری سے تلخی کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ ''ای ایس پی این'' کے مطابق میسی ریفری سے کہہ رہے تھے:براہِ کرم مجھ سے احترام کے ساتھ بات کریں، میری بے عزتی نہ کریں۔ میں آپ سے احترام کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت میں فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکا اور مقابلہ اضافی وقت تک چلا گیا۔
ارجنٹائن کی جانب سے میک ایلیسٹر نے گول کیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ڈین اینڈوئے نے اپنی ٹیم کے لیے برابری کا گول داغ دیا۔
سوئٹزرلینڈ کی ٹیم بعد میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتی رہی کیونکہ اسٹار کھلاڑی بریل ایمبولو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔