ٹرمپ نے لنڈسے گراہم کی موت میں مجرمانہ سازش کے امکان کو مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی موت کے پیچھے کسی بھی مجرمانہ سازش کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ،جب سوشل میڈیا پر بعض سازشی نظریات گردش کر رہے ہیں، جن میں ان کی موت کو روس سے جوڑا جا رہا ہے۔

ٹی وی چینل ''نیوز میکس ''کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا گراہم کی موت سے متعلق تمام حالات و واقعات واضح ہو چکے ہیں؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا: میرا خیال ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ کیا ہوا تھا۔

صحت کے مسائل

ٹرمپ نے بتایا کہ واشنگٹن کے چیف میڈیکل ایگزامنر نے موت کی وجہ شہ رگ کے پھٹنے کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گراہم کے والد کا انتقال بھی 69 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔

ٹرمپ نے کہا: سازشی نظریات کا جواب دینے کے لیے، میری خواہش تھی کہ صورتحال مختلف ہوتی، لیکن میرا خیال ہے کہ وہ کچھ ایسے گہرے اور پیچیدہ صحت کے مسائل کا شکار تھے جن کا پتہ لگانا آسان نہیں تھا۔ ان کے والد بھی تقریباً اسی عمر میں وفات پا گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: میں جسے ''ریس ہارس تھیوری'' کہتا ہوں، اس پر یقین رکھتا ہوں، اگر آپ کو صحت کے مسائل ہیں تو وہ حقیقت میں موجود ہوتے ہیں اور گراہم کو کچھ اندرونی صحت کے مسائل درپیش تھے جنہیں آسانی سے دریافت نہیں کیا جا سکتا تھا۔لنڈسی گراہم روس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمایاں ناقدین میں شامل تھے۔

وفات سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے کیف میں ملاقات بھی کی تھی، جس کے بعد بعض افراد نے ان کی موت کے حالات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔ تاہم امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کے باعث ہوئی۔

گراہم کی وفات سے قبل آخری گھنٹوں کی تفصیلات

دریں اثنا ریپبلکن سینیٹر ٹومی ٹوبرول نے انکشاف کیا ہے کہ گراہم کے دفتر کی ایک سابق ملازمہ، جو اب ان کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہے، نے اس رات ہنگامی نمبر (911) پر کال کی تھی جس رات سینیٹر کا انتقال ہوا۔

ٹوبرول کے مطابق گراہم نے اپنے شیڈول کی ذمہ دار خاتون سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ سینے میں درد محسوس کر رہے ہیں۔ اس پر خاتون نے پوچھا کہ کیا انہوں نے ہنگامی سروسز سے رابطہ کیا ہے؟ گراہم نے جواب دیا: نہیں، اسی لیے تو میں نے آپ کو فون کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملازمہ نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر پر کال کی، لیکن جب وہ گراہم کے گھر پہنچی تو امدادی ٹیمیں پہلے ہی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو چکی تھیں اور انہیں بچانے کی کوششیں شروع کر دی گئی تھیں۔گراہم کے دفتر نے ٹوبرول کے بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں