قطر ورلڈ کپ سے 21 فیصد زیادہ، ورلڈ کپ کے فاتح کا انعام کتنا ہے؟

پہلے نمبر کی ٹیم کیلئے 51 ملین ڈالر اور دوسرے نمبر 34 اور تیسرے نمبر کی ٹیم کیلئے 30 ملین ڈالر انعامی رقم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سپین اور ارجنٹائن کے درمیان فٹ بال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 51 ملین ڈالر کی انعامی رقم مل رہی ہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 34 ملین ڈالر مل رہے ہیں۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) نے 2026 کے ورلڈ کپ کی کل انعامی رقم میں اضافہ کیا ہے۔

اس ایڈیشن میں حصہ لینے والی 48 ٹیموں میں تقسیم کی جانے والی 871 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم سامنے آئی ہے۔ انعامی رقم میں وہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم بھی شامل ہے جو اپریل میں کچھ یورپی فیڈریشنوں کے دباؤ کے جواب میں شامل کی گئی تھی تاکہ تین ملکوں میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے اخراجات جیسا کہ مہنگے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مدد حاصل کی جا سکے۔

51 ملین ڈالر جیتنے والی ٹیم کے لیے ایک بڑی رقم ہے لیکن عالمی فٹ بال کے اخراجات کے مقابلے میں یہ کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ اس انعامی رقم سے بھی کم ہے جو پچھلے سال 2025 میں امریکہ میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ملی تھی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ 51 ملین ڈالر کی رقم 19 سالہ کروشین ڈیفینڈر لوکا ووشکووچ کے ٹرانسفر کی قیمت سے کم ہے جو 2026 کے ورلڈ کپ میں اپنی قومی ٹیم کے بیشتر میچوں میں متبادل کھلاڑی کے طور پر موجود تھے۔

اے پی نے مزید کہا کہ فیفا 48 قومی فیڈریشنوں کو رقم دو زمروں میں تقسیم کر کے ادا کرتا ہے۔ پہلی کیٹگری ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر مالی انعامات ہیں اور دوسری کیٹگری ٹریننگ اور تیاری کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے یکمشت مبلغ رقم ہے۔ 48 ٹیموں میں سے ہر ایک ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کم از کم 12.5 ملین ڈالر ملیں گے جس میں کوالیفائی کرنے اور گروپ سٹیج میں کھیلنے کے انعامات کے طور پر 10 ملین ڈالر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہر قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے قبل ٹریننگ اور اخراجات کے لیے 2.5 ملین ڈالر ملتے ہیں۔

ان انعامی رقموں پر ورلڈ کپ کے گذشتہ ایڈیشنز میں پیشگی اتفاق کیا گیا تھا تاکہ ٹورنامنٹ سے قبل مسائل سے بچا جا سکے کیونکہ قومی فیڈریشنوں سے مالی انعامات حاصل کرنے کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے شکایات عام تھیں۔ ارجنٹائن کی ٹیم کو قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد 42 ملین ڈالر ملے تھے۔ قطر ورلڈ کپ کا مجموعی انعام ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کے لیے 440 ملین ڈالر تھا۔ اس ایڈیشن میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 34 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 30 ملین ڈالر ملیں گے۔ چوتھے نمبر پر آنے والی فرانس کی ٹیم کو 28 ملین ڈالر ملے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں