سمندری پانی کی کولنگ: جازان کی کشش کو بڑھانے والا ایک صنعتی منصوبہ

منصوبے کے پہلے مرحلے میں پیش رفت کی شرح تقریباً 98 فیصد تک مکمل ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 7 منٹ

سعودی عرب میں جازان سٹی فار پرائمری اینڈ ڈاؤن سٹریم انڈسٹریز سمندری پانی کو ٹھنڈا کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز کے قریب ہے۔ اس منصوبے کی آپریشنل صلاحیت فی گھنٹہ 96 ہزار کیوبک میٹر سمندری پانی تک پہنچ جاتی ہے۔

یہ منصوبہ شہر کے سب سے بڑے صنعتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد منصوبے کی آپریشنل صلاحیت بڑھ کر تقریباً 160 ہزار کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

یہ منصوبہ موجودہ کارخانوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور مستقبل کے صنعتی منصوبوں کی متوقع طلب کو جذب کرنے کی ضمانت دیتا ہے۔ ساتھ ہی یہ منصوبہ ڈاؤن سٹریم میٹل، پیٹرو کیمیکلز اور مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے شعبوں میں اربوں ریال کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے صنعتی اراضی کی تیاری کو مضبوط بنا رہا ہے۔ اس قدم کا مقصد صنعتی شعبے کی تیاری کو بڑھانا اور معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں شہر کی مسابقت کو فروغ دینا ہے۔

کام شروع ہونے کی تاریخ کے حوالے سے ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے مرحلے میں پیش رفت کی شرح 98.33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ منظور شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق منصوبے کے آپریشنل مرحلے میں داخل ہونے کی تیاری میں اس وقت حتمی ٹیسٹ مکمل کیے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ کارخانوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی نظام پر انحصار کرتا ہے جس سے سرمایہ کاروں کے لیے تعمیراتی اور آپریشنل اخراجات کم ہوتے ہیں اور صنعتی عمل کی کارکردگی اور پائیداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس منصوبے سے مملکت میں صنعتی ترقی کے ہدف کے مطابق مستقبل کی توسیع میں مدد ملتی ہے۔

اسی تناظر میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ سمندری پانی کی کولنگ کا منصوبہ جازان سٹی فار پرائمری اینڈ ڈاؤن سٹریم انڈسٹریز میں بنیادی ڈھانچے کے اہم ترین سٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ بھاری اور حکمت عملی پر مبنی صنعتوں کو اعلیٰ کارکردگی اور اعتماد کے ساتھ اپنے آپریشنز شروع کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک بنیادی بنیاد بناتا ہے۔

طویل مدتی ویژن

منصوبے کے اندرونی ذرائع نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ جازان میں سمندری پانی کی کولنگ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہر کارخانے کے لیے علیحدہ پمپنگ سٹیشن اور کولنگ نیٹ ورک بنانے کے بجائے ایک مرکزی کولنگ سسٹم پر انحصار کرتا ہے۔ اس طرح یہ منصوبہ تعمیراتی، آپریشنل اور دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرکے اور توانائی کی کھپت کو گھٹا کر سرمایہ کاروں کے لیے بڑی بچت حاصل کرلیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سروس کے اعتماد اور آپریشنل عمل کی پائیداری بھی بڑھتی ہے جس کا مثبت اثر صنعتی مصنوعات کی مسابقت پر پڑے گا۔

سرمایہ کاروں کے لیے بچت

اسی فریم ورک میں ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے فنی ڈھانچے میں پہلے مرحلے میں 4 دیوہیکل ٹربائن پمپ شامل ہیں جن میں مستقبل میں توسیع کا امکان موجود ہے۔ اس کے علاوہ سمندری لائنز ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی تقریباً 3.25 کلومیٹر ہے ۔ سمندری پائپ ہیں جن کا قطر 3.5 میٹر تک پہنچ جاتا ہے۔

یہ صنعتی کولنگ کے منصوبوں میں استعمال ہونے والے سب سے بڑے پائپوں میں سے ایک ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 10 کلومیٹر پر محیط ٹرانسمیشن نیٹ ورک ہے جسے مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔ تکنیکی طور پر ذرائع نے وضاحت کی کہ منصوبہ سمندری انٹیکس (پانی لینے کے مقامات) کا استعمال کرتا ہے جنہیں دقیق انجینئرنگ کے معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہاں سمندری پانی کھینچا جاتا ہے اور ایک مربوط نیٹ ورک کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے جو چوبیس گھنٹے ڈیجیٹل کنٹرول اور مانیٹرنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ منصوبہ زیادہ کثافت والے پولی ایتھلین پائپوں پر بھی انحصار کرتا ہے جو زنگ اور سمندری عوامل کے خلاف اپنی اعلیٰ مزاحمت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ علاج اور جراثیم سے پاک کرنے والے سسٹمز بھی موجود ہیں جو نیٹ ورک کے اندر تلچھٹ اور سمندری نمو کو محدود کرتے ہیں۔

ماحولیات کا تحفظ

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سمندری ماحول کا تحفظ منصوبے کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے کیونکہ سمندری پانی کے معیار، پانی کے درجہ حرارت اور پانی کھینچنے اور نکالنے کی شرح اور رفتار جیسے اشاریوں کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحول اور سمندری حیات پر منصوبے کے اثرات کی پیمائش منظور شدہ ماحولیاتی معیارات اور شرائط کے مطابق کی جاتی ہے تاکہ صنعتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن حاصل کیا جا سکے۔

مسابقتی خصوصیت

سرمایہ کاری کے اثرات کے حوالے سے ذرائع نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ جازان شہر کو عالمی صنعتی شہروں کے متوازی ایک مسابقتی خصوصیت فراہم کردے گا کیونکہ یہ سرمایہ کاروں کو ایک تیار مرکزی کولنگ سروس فراہم کرتا ہے جو انہیں آزاد سسٹمز کی تعمیر سے بے نیاز کرتی ہے۔ اس سے منصوبوں کی تیاری کا وقت کم ہوجاتا ہے۔ سرمایہ کاری اور آپریشنل اخراجات کم ہوتے ہیں اور پیداوار کے آغاز میں تیزی آتی ہے۔

منصوبوں کے ساتھ انضمام

انہی ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ شہر کے متعدد حکمت عملیوں پر مبنی پروجیکٹس کے ساتھ مدغم ہوجاتا ہے۔ ان میں خصوصی اقتصادی زون، جازان پورٹ فار پرائمری اینڈ ڈاؤن اسٹریم انڈسٹریز، بجلی، پانی اور سہولیات کے نیٹ ورکس اور ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز کا نظام شامل ہیں۔ اس منصوبے سے صنعتی ماحول کے انضمام کو فروغ ملے گا اور آپریشنل کارکردگی اور سرمایہ کاری پر منافع میں اضافہ ہوگا۔

بنیادی اشاریے

ذرائع نے وضاحت کی کہ منصوبے کی کامیابی کو متعدد بنیادی اشاریوں سے ناپا جائے گا جن میں سب سے نمایاں مستفید ہونے والی صنعتوں کے آغاز کو ممکن بنانا، سرمایہ کاری کے لیے صنعتی اراضی کی تیاری کو بڑھانا، نیٹ ورک سے منسلک سرمایہ کاروں اور کارخانوں کی تعداد میں اضافہ، سروس کے اعتماد اور اس کے تسلسل کی اعلیٰ سطح حاصل کرنا اور ماحولیاتی اشاریوں کو منظور شدہ حدود میں برقرار رکھنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جازان شہر میں مزید معیاری صنعتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد دینا بھی بنیادی اشاریوں میں شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں