ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ہرمز میں چھے جہازوں کو واپس بھیج دیا

جہازوں نے ایرانی حکام کے غیر منظور شدہ راستوں سے گذرنے کی کوشش کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کے روز اطلاع دی کہ ایران کی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں چھے جہازوں کو روک دیا جنہوں نے ایرانی حکام کے غیر منظور شدہ راستوں سے گذرنے کی کوشش کی۔

خلیج سے ایک سرکاری ٹیلی ویژن کے نمائندے نے بتایا، "گذشتہ رات چھے جہاز جنہوں نے نامزد کردہ راستے کے علاوہ کسی دوسرے راستے سے گذرنے کی کوشش کی تھی، انہیں آئی آر جی سی کی بحریہ نے انتباہی فائرنگ کر کے روکا اور واپس بھیج دیا۔"

قبل ازیں سرکاری ٹی وی نے وضاحت کیے بغیر کہا تھا کہ ایک جہاز ایک "واقعے" میں ملوث تھا۔

ہفتے کے روز آئی آر جی سی نے کہا کہ انھوں نے انتباہی گولیاں چلا کر آبنائے کے جنوبی حصے سے گذرنے کی کوشش کرنے والے چار جہازوں کو روک دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں