اسرائیل نے لاپتا فلسطینی شہری کو قیدی بنانے کا اعتراف کرلیا
وائل کو مشتبہ سکیورٹی جرائم کی بنا پر حراست میں لیا گیا
اسرائیلی حکام نے مصرسے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے فلسطینی شہری کو قیدی بنانے کا اعتراف کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ وائل ابو ردا نامی فلسطینی کو سکیورٹی جرائم کی بنا پر حراست میں لیا گیا تاہم اس بات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ قیدی کو کہاں رکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائل اپنے بیٹے کے علاج کے سلسلے میں مصر گیا تھا جہاں سے اسے اسرائیلی ایجنسیوں نے اٹھا لیا۔ وائل کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد اچانک غائب ہو گئے تھے اور بعد ازاں ایک فون کال پر بتایا گیا کہ وہ اسرائیل کی جیل میں قید ہیں۔