.

مسجد حرام: خواتین زائرین کی رہنمائی کیلیے 1000 خواتین کارکن

خواتین کی ہائرنگ کیلیے ہدایت شیخ عبدالرحمان نے جاری کی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین ویمن گائیڈز محکمہ کے ڈائریکٹر شیخ عادل الحمدان کا خواتین زائرین کی رہنمائی کیلیے گائیڈز خواتین کے بارے میں کہنا تھا کہ'' ایک ہزار خواتین کار کنوں کی خدمات حاصل کرنے کیلیے پراسس شروع کیا جا رہا ہے۔''

شیخ عادل الحمدان کے مطابق ملازمت پر لی جانے والی ان خواتین کو مسجد حرام میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے ضروری تربیت سے گذارا جائے گا تاکہ دنیا بھر سے آنے والی خواتین حاجیات کی مدد اور رہنمائی ممکن ہو۔ شیخ عادل نے مزید کہا کہ ان خواتین کی شفٹوں کے تحت چوبیس گھنٹے موجودگی یقینی بنائی جائے گی، تاہم ان خواتین کے لیے خود بھی شریعت کی پابندی، اور مسجد حرام میں موجودگی میں حجاب اوڑھنا لازمی ہو گا۔ ان خواتین کو میک اپ وغیرہ سے پرہیز کرنا ہو گا۔

شریفین کے جملہ امور کے لیے قائم مجلس کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ بیت اللہ میں خواتین زائرین کی رہنمائی اور مدد کیلیے ایک ہزار خواتین کارکنوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ان ایک ہزار کارکن خواتین میں مستقل اور عارضی ملازمت پانے والی دونوں طرح کی خواتین شامل ہوں گی۔