سکول ٹیچر نے شاگرد پر تیزاب پھینک دیا، تحقیقات شروع
حادثہ ہوا ہے، جان بوجھ کر نہیں کیا، استاد کا موقف
استاد نے اپنے ہی شاگرد پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک کر اس کی گردن اور سینہ جلا دیا ہے۔ یہ واقعہ ام القری ہائی سکول بشا میں پیش آیا ہے۔
استاد نے سکول انتظامیہ کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ واقعہ کسی ارادی کوشش کے نتیجے میں پیش نہیں آیا ہے بلکہ یہ محض ایک حادثہ ہے۔ لیکن تیزاب سے زخمی ہونے ہونے والے طالبعلم اور اس کے 14 ساتھی طلبہ کا اصرار ہے کہ استاد نے بلاجواز اور جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔
تیزاب سے متاثرہ طالب علم کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق طالبعلم کو ہفتے کے علاج اور چھٹی کی ضرورت ہو گی۔ بشا کے ڈائریکٹر تعلیم سعد السلیم کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کیلیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو فریقین کا موقف سننے کے علاوہ دستیاب شہادتوں کا جائزہ لے گی۔
دریں اثناء واقعے میں مبینہ ملوث استاد کو تفتیش کیلیے بیورو آف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہیں تفتیش مکمل ہونے تک ان اداروں کے پاس رہنا ہو گا۔
-
ریاض میٹرو کا 40 فی صد روٹ زیر زمین ہو گا
یومیہ 1.16 ملین شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت ہو گی
مشرق وسطی -
ریاض میں طوفانی بارش کے بعد ہائی الرٹ،تین افراد لاپتا
سعودی دارالحکومت میں کاروبار زندگی معطل،ساحلی علاقوں میں بارش کی پیشین گوئی
بين الاقوامى -
امریکا، ریاض کے درمیان گہرا اسٹرٹیجیک تعاون جاری ہے: چک ہیگل
خطے میں فورسز میں کمی نہیں کی جائے گی: امریکی دفاعی حکام
مشرق وسطی -
ریاض کے اسرائیل سے مبینہ رابطوں کی خبر میں کوئی صداقت نہیں
"برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کا دعوی بے بنیاد ہے"
بين الاقوامى