اخوان المسمون کو دہشت گرد قرار دینے پر امریکی تحفظات
جان کیری نے اخوان کیخلاف کریک ڈاون پر تشویش ظاہر کی ہے
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مصر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اخوان المسلمون دہشت گرد قرار دینے کے بعد اخوان کیخلاف عبوری حکومت کے شروع کیے گئے تازہ کریک ڈاون پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار مصر کے عبوری وزیر خارجہ نبیل فہمی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
جان کیری نے مصر میں خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے منصورہ اور قاہرہ میں ہونے والے حالیہ دھماکوں پر بھی افسوس ظاہر کیا۔ تاہم انہوں نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد جماعت قرار دینے پر امریکی تحفظات سے آگاہ کیا۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی کے مطابق '' دونوں ملکوں وزرائے خارجہ کے درمیان اس بات پر اتفاق تھا کہ مصر میں تشدد کیلیے کوئی جگہ نہیں ہو سکتی ہے۔'' امریکی ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی صدر اوباما کی انتظامیہ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
واضح رہے مصر کی عبوری حکومت نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری اخوان المسلمون پر ڈالی ہے جس کہ ذمہ داری ایک عسکریت پسند گروپ انصار بیت المقدس نے قبول کی ہے، جبکہ اخوان نے ان واقعات کی مذمت کی ہے۔
اخوان المسلمون کو مصر کی منظم ترین اور سماجی شعبے میں خدمات کے حوالے سے بہترین جماعت مانا جاتا ہے جس نے 2011 میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد عوامی ووٹ کی مدد سے پہلی منتخب حکومت بنائی تھی، تاہم اخوان کی حمایت سے پہلے منتخب صدر مرسی کی حکومت 3 جولائی کو ختم کر دی گئی تھی۔
-
جنوبی سوڈان: متحارب فریق سیاسی مکالمہ شروع کریں: جان کیری
موجودہ صدر اور سابق نائب صدر نے بھی مذاکرات کا عندیہ دے دیا
بين الاقوامى -
اسرائیل کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے: جان کیری
6 بڑی طاقتوں کے ساتھ سمجھوتے کے باوجود ایران پر اہم پابندیاں برقرار رہیں گی
بين الاقوامى -
اخوان المسلمون باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار
منظم سیاسی ومذہبی جماعت کے زیر اہتمام ملک بھر میں مظاہروں پر پابندی
بين الاقوامى -
اخوان المسلمون دہشت گرد تنظیم ہے: مصری وزیر اعظم
دہشت گردوں کو تربیت دینے کا الزام اخوان پر پہلے لگایا گیا
بين الاقوامى