شامی مسلح افراد کی سرحد پار اردنی فوجیوں پر فائرنگ
اردنی فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے سات مسلح افراد زخمی ،تین گرفتار
شام کے سرحدی علاقے سے دس مسلح افراد نے دوسری جانب گشت پر مامور اردنی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔
اردنی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں نے مسلح افراد پر جوابی فائرنگ کی ہے جس سے ان میں سے سات افراد زخمی ہوگئے اور تین کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
شام کے سرحدی علاقے سے اردن کی جانب فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔اردنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ دوردراز سرحدی علاقے میں پیش آیا ہے اور اس کو شام کی جانب سے اردن میں داخل ہونے والے شامی مہاجرین استعمال نہیں کرتے ہیں۔
درایں اثناء شام میں جاری خانہ جنگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پڑوسی ملک لبنان کے سرحدی علاقے میں فوج نے بارود سے بھری ایک کار پکڑی ہے۔
لبنان کی سرکاری خبررساں ایجنسی این این اے کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ کار شام کے شورش زدہ علاقے قلمون کی جانب سے لبنانی علاقے میں آئی تھی اور فوجیوں نے شک گزرنے پر اس کو ایک چیک پوائنٹ پر روکا تو اس میں سے دوسو کلو گرام بارود برآمد ہوا ہے۔اس کو موبائل فونز کے ذریعے اڑایا جانا تھا۔
ایک سکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے مشرقی لبنان میں شعیبی ہام شاہراہ پر اس کار کی جانب فائرنگ کی تھی جس سے اس میں سوار افراد اتر کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔لبنانی فوج نے ایک بیان میں بارود سے لدی کار برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے مگر اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔
لبنانی فوج نے بدھ کو دوکاروں میں نصب بموں کو ناکارہ بنایا تھا۔ان میں سے ایک کار دارالحکومت بیروت اور دوسری لبنان کے مشرقی علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔فوج کے ایک بیان کے مطابق یہ دونوں کاریں شام کے قلمون پہاڑی سلسلے میں واقع قصبے یبرود کی جانب سے آئی تھیں۔اس علاقے پر شامی باغیوں کا قبضہ ہے اور انھوں نے اپنے مضبوط ٹھکانے قائم کررکھے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان نے سرکاری طور پر شام میں جاری خانہ جنگی کے حوالے سے غیرجانبدارانہ موقف اپنا رکھا ہے لیکن لبنانی آبادی شامی خانہ جنگی کے دونوں فریقوں کی حمایت یا مخالفت کی بنا پر بٹی ہوئی ہے۔لبنان کے اہل تشیع اوران کی طاقتور ملیشیا حزب اللہ اپنے ہم مسلک صدر بشارالاسد کی حمایت کررہے ہیں جبکہ اہل سنت شامی باغیوں کے حامی ہیں۔دونوں فریق اپنے اپنے حامی گروہوں کی اخلاقی ،مالی اور اسلحی امداد کررہے ہیں۔ان کے درمیان لبنانی شہروں میں آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔
-
شام سے فائر کیے گئے راکٹوں سے لبنان میں 7 افراد ہلاک
سرحدی قصبے عرسال میں 7 راکٹ اور 3 راکٹ الہرمل کے آس پاس گرے ہیں
مشرق وسطی -
شام میں ہلاک ہونے والا حزب اللہ کا فیلڈ کمانڈر لبنان میں سپرد خاک
مقتول کمانڈ کی تشدد زدہ لاش آٹھ ماہ بعد حمص سے ملی: ذرائع
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے شام میں کردار پر اوباما کا لبنان سے اظہار تشویش
براک اوباما کا اپنے لبنانی ہم منصب میشل سلیمان کو ٹیلی فون
مشرق وسطی -
حزب اللہ کے 30 جنگجوؤں کی لاشوں کی شام سے لبنان واپسی
لبنانی تنظیم پر جیش الحر کے خلاف لڑائی میں شامی فوج کا ساتھ دینے کا الزام ثابت
مشرق وسطی -
شام کی لبنان میں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی دھمکی
لبنان سے سرحد پر سکیورٹی سخت بنانے کا مطالبہ
مشرق وسطی -
لبنان کے علاقے میں شام کے فضائی حملے کی مذمت
'فضائی حملہ لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے'
مشرق وسطی