مصر: دو اسرائیلی ایجنٹوں پرجاسوسی کے الزام میں فرد جرم
اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں مصری مرد وعورت پر بھی مقدمہ چلانے کا حکم
مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے دو اسرائیلی ایجنٹوں اور دو مصریوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی اور اس کے مفادات کے لیے کام کرنے کے الزام میں فرد جرم عاید کر دی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔
پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق ''رمزی محمد ،سحر ابراہیم ،سموئیل بن زیف اور ڈیوڈ وائسمین کے خلاف قاہرہ کی فوجداری عدالت میں اسرائیلی ریاست کے لیے جاسوسی کے الزام میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا گیا ہے''۔
اول الذکر دونوں مصری پہلے ہی جیل میں ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔ موخرالذکر دونوں یہودی صہیونی ریاست کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ ہیں اور پبلک پراسیکیوٹر نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔اب یہ معلوم نہیں کہ یہ دونوں اسرائیلی مصر میں ہیں۔اسرائیل نے فوری طور پر اپنے دونوں ایجنٹوں کے مصر میں جاسوسی کے الزام میں ماخوذ کیے جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
دونوں مصریوں پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے افسروں کو رقوم ،تحائف اور جنسی عیش پسندی کے بدلے میں مصر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم رمزی محمد اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے والی عورتوں کے ساتھ سوتا رہا تھا اور اس نے الزام علیہا عورت سحر ابراہیم کو بھی اسرائیل کی جاسوسی کے لیے بھرتی کیا تھا۔یہ دونوں پہلے ہی تحقیقات کے دوران اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔
-
مصر نے سمگل شدہ 90 قیمتی نوادرات اسرائیل سے واپس لے لئے
اسرائیل نے مصری نوادرات نیلامی کے لیے پیش کردی تھیں
مشرق وسطی -
امریکا، مصر کی فوجی امداد نہ روکے: اسرائیل کا مطالبہ
"امداد کی معطلی کیمپ ڈیوڈ معاہدے کو متاثر کر سکتی ہے"
مشرق وسطی -
مصر میں لاپتا ہونے والا فلسطینی نوجوان اسرائیل میں زیر حراست
غزہ سے تعلق رکھنے والے سابق پولیس اہلکار کی سکیورٹی سے متعلق الزام میں گرفتاری
مشرق وسطی -
اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جرم میں اردنی کو قید اور کوڑوں کی سزا
ملزم کے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطوں کے ثبوت
مشرق وسطی -
اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں مصری وکیل کا 15 روزہ ریمانڈ
ملزم کو نیٹ کیفے سے عبرانی میں گفتگو کرتے پکڑا گیا
مشرق وسطی -
اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والا مشتبہ مصری شہری گرفتار
گرفتار شخص پر بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی 'موساد' کے لئے جاسوسی کا الزام
بين الاقوامى