بشارالاسد کا حامی لبنانی رہنما ہلاک
قتل کا واقعہ شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں پیش آیا
لبنان کی سیاسی جماعت کے سینئیر رہنما عبدالرحمان دیاب کو جمعرات کے روز شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مقتول رہنما شام کے صدر بشارالاسد کے حامی تھے۔
شامی صدر کے حامی رہنما کے قتل سے محض ایک روز قبل جنوبی بیروت میں ہونے والے ایک دھماکے سے کم ازکم چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جنوبی بیروت بشارالاسد کی حامی عسکری ملیشیا حزب اللہ کا گڑھ ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق نقاب پوش بندوق برداروں نے صبح سات بجے بشار الاسد کے لبنانی حامی اور عرب ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما پر فائرنگ کر دی، جس سے ان موت واقع ہو گئی۔ مقتول اپنی جماعت کی طرف سے عسکری امور کے نگران تھے۔
لبنان پچھلے تقریبا تین برسوں سے فرقہ وارانہ تصادمی زد میں ہے۔ اس طرابل شہر میں بھی شیعہ سنی کشیدگی کے علاوہ شامی صدر کے حامیوں اور مخالفین کی بنیاد پر بھی تفریق موجود ہے۔
چند ماہ قبل لبنان کے سابق مشیر خزانہ اور سنی رہنما کو بھی بیروت میں اس وقت ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ ایک اجلاس میں شرکت کیلیے جارہے تھے، تاہم لبنان میں اتفاق رائے سے وجود میں آنے والی کابینہ کے بعد یہ کسی رہنما کا پہلا قتل ہے۔
-
'بشارالاسد کے تین لاکھ وفاداروں کو شام، ایران میں ٹریننگ دی گئی'
حزب اللہ کے 80 ہزار میزائل اسرائیل پر حملے کے لیے تیار
بين الاقوامى -
قاہرہ:سعد حریری کی فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
لبنان کی مجموعی صورت حال اور بیرونی مداخلت کے حوالے سے تبادلہ خیال
مشرق وسطی -
لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ میں کار بم دھماکا
ہفتے کے روز ہونے والا دھماکا ایک ماہ کے دوران دوسرا واقعہ ہے
مشرق وسطی