فلسطین اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین نوجوان شہید
اسرائیلی فوج جنین کیمپ پر چڑھ دوڑی، فلسطینیوں کا سخت احتجاج
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے فلسطینی مظاہرین جنین کیمپ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے چادر اور چار دیواری کی خلاف ورزی کیے جانے پر احتجاج کیا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جنین کیمپ میں حماس کے رکن کو گرفتار کرنے کیلیے اسے گھر سے باہر آنے کیلیے کہا، لیکن اس کے باہر نہ آنے اور گرفتاری کیلیے خود کو پیش نہ کرنے پر سکیورٹی فورسز نے اسے پکڑنے کی کارروائی کی۔
سکیورٹی فورسز کے چڑھ دوڑنے پر جنین کیمپ کے رہائیشی فلسطینیوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ بعدازاں اسرائیلی فوج کی مزید نفری آ گئی، جس نے اندھا دھند کیمپ پر چڑھائی کر دی اور فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی حکام کا غیر رسمی طور پر کہنا ہے کہ تین نوجوان فلسطینیوں کی موت دو طرفہ تصادم کی وجہ سے ہوئی، تاہم اسرائیلی فوج نے باضابطہ طور پر اس واقعے کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید
فلسطینی پر اسرائیلی فوجی سے اسلحہ چھیننے کا الزام
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین سے گاوں خالی کرا لیا
مظاہرین ایک ہفتے سے مسلسل احتجاج کر رہے تھے
بين الاقوامى -
اسرائیلی ڈرون حملے میں اسلامی جہاد کا مزاحمت کار شہید
اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں حملے کی تصدیق سے انکار
مشرق وسطی