فلسطین کا اقوام متحدہ کے تحت اداروں میں شمولیت کا فیصلہ
فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کو ایک فیصلے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاری کا عمل روکنے سے انکار کے بعد پندرہ بین الاقوامی ایجنسیوں اور معاہدوں میں شمولیت اختیار کی جائے گی۔
محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ایک اجلاس کی صدارت کے بعد نشری بیان میں کہا ہے کہ ''فلسطینی قیادت نے اتفاق رائے سے ایک فیصلے کی منظوری دی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کے پندرہ اداروں اور بین الاقوامی معاہدوں کی رکنیت حاصل کی جائے گی اور اس کا آغاز چوتھے جنیوا کنونشن سے کیا جائے گا''۔
انھوں نے کہا کہ ''ہم امریکا کے خلاف نہیں ہیں جو ہماری مدد کررہا ہے اور ہم کسی سے محاذ آرائی کے لیے اپنے اس حق کو استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم مذاکرات کو جاری رکھیں گے''۔
انھوں نے یہ بیان تنظیم آزادیٔ فلسطین (پی ایل او) کی سینیر قیادت کے اجلاس کے بعد جاری کیا ہے۔اس اجلاس میں اسرائیل کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں تعطل کے بعد فلسطینیوں کے نئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ہے۔
فلسطینی صدر کی جانب سے اس فیصلے کے اعلان سے چندے قبل ہی اسرائیل نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورے کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے سات سو سے زیادہ نئے مکانوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز جاری کیے ہیں اور اس طرح امن عمل کو پوری قوت کے ساتھ سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری اس کو بچانے کے لیے کوشاں تھے۔
-
مشرقی بیت المقدس میں 1000 یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا اسرائیلی منصوبہ
جان کیری کے دورے اور مشرق وسطی امن عمل شروع کرنے کی کوششوں کے بعد
مشرق وسطی -
فلسطینی صدر امن کے لیے خطرات مول لیں: براک اوباما
محمود عباس اسرائیل کے ساتھ تنازعے کے حل کے لیے سخت فیصلے کریں
مشرق وسطی -
اسرائیل کو صہیونی ریاست تسلیم نہیں کیا جائے گا: محمود عباس
صہیونی ریاست کو فلسطینی ریاست کی طرح ہی تسلیم کرنا ہو گا: نیتن یاہو
مشرق وسطی -
فلسطینی اسرائیل کے سامنے نہیں جھکیں گے: محمود عباس
مشرقی بیت المقدس کی آزادی کے بغیر امن نہیں ہوگا
مشرق وسطی -
غرب اردن میں اسرائیلی فوج نامنظور: محمود عباس
ابو مازن نے کیری کو فلسطینی عوام کی ریڈ لائینز سے آگاہ کر دیا
مشرق وسطی -
اسرائیل مکانوں کے ٹینڈرز منسوخ کرے، ورنہ مذاکرات ختم: محمود عباس
نیتن یاہو نے یہودیوں کے لیے مکانوں کی تعمیر کا منصوبہ منسوخ کردیا
مشرق وسطی