پوپ کا متوقع دورہ اسرائیل، انتہا پسند یہودی نظر بند
مشتبہ انتہا پسندوں نے پوپ کی آمد پر گڑبڑ کا پروگرام بنایا تھا
اسرائیلی پولیس نے کیتھولک مسیحی پوپ فرانسس کی اسرائیل آمد کے موقع پر انتہا پسند یہودیوں کو نظر بند کر دیا ہے۔ انتہا پسند یہودیوں نے پوپ کے دورے کے موقع پر گڑبڑ کرنے کی منسوبہ بندی کی تھی۔
پولیس کے ترجمان میکی روزن فیلڈ کے مطابق '' دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے یہودی کارکنوں کو ان کی گڑ بڑ کے ارادوں کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ تا کہ وہ اپنی اشتعال انگیز اور غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں۔ پوپ تین دن کے دورے پر مشرق وسطی آ رہے ہیں۔
پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے حکم کے مطابق انتہا پسند یہودیوں کو یروشلم کے پرانے شہر کی طرف آنے سے روک دیا گیا ہے۔ انہیں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ یہ لوگ پوپ کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں۔
واضح رہے حالیہ دنوں میں ہی عرب مخالف اور عیسائی مخالف عناصر نے مسیحیوں کے مقدس مقامات پر جانے والے عیسائیوں کو وحشیانہ انداز میں گھسیٹا تھا۔ حتی کہ پرانے یروشلم میں رومن کیتھولک مرکز کے باہر بھی لوگوں کو گھسیٹا اور مار پیٹا تھا۔
انتہا پسند یہودیوں نے عیسائی گرجا گھروں، مونٹیسروں، مسلمانوں کی مساجد کے علاوہ اسرائیلی فوجی مراکز پر بھی یلغار کی۔ یہودی انتہا پسند آباد کاروں کا یہ گمان ہے کہ اسرائیلی حکومت کی پالیسیاں فلسطینیوں کی حمایت میں ہیں۔
پوپ فرانسس اردن، مغربی کناارے، اور اسرائیل کا تین روزہ دورہ ہفتے کے روز سے شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
-
پوپ فرانسِس سے لبنان کے صدر مائیکل سلیمان کی ملاقات
شام میں جاری خانہ جنگی سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال
بين الاقوامى -
پوپ فرانسس کی اپیل پر شام کیلیے امن کی خصوصی دعائیں
سنی مفتی اعظم احمد شام بدرالدین حسون نے بھی حمایت کی ہے
بين الاقوامى -
امریکی صدر اوباما کی پوپ فرانسیس سے پہلی ملاقات
امریکی صدر براک اوباما نے رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس سے جمعرات کو ...
بين الاقوامى -
پوپ فرانسیس کی شامی ننوں کے لیے دعا کی اپیل
شام میں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ
مشرق وسطی -
فلسطینی صدر کی پاپائے روم کو''مقدس سرزمین'' کے دورے کی دعوت
پوپ آیندہ مارچ میں دورہ کرسکتے ہیں،ویٹی کن کا تاریخوں کی تصدیق سے گریز
بين الاقوامى -
لبنانی پوپ مقبوضہ بیت المقدس نہ جائیں:حزب اللہ کا انتباہ
مقدس سرزمین کا دورہ سیاسی اہمیت کا حامل نہیں: میرونائٹ پوپ کا موقف
مشرق وسطی