ایران: دو روزہ جنگی مشقیں، میزائل بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے
جنگی مشقوں میں بری اور فضائی افواج شامل ہیں
ایران کی بری اور فضائی افواج نے دو روزہ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان جنگی مشقوں کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے نئے ایرانی میزائلوں کے تجربات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ جنگی مشقیں 1980 سے 1988 تک ہونے والی ایران عراق جنگ کے دوران خرم شہر کی بازیابی کی یاد میں شروع کی گئی ہیں۔
ایرانی فوج کے ایک اعلی ذمہ دار جنرل علی مہرابی نے بتایا یہ مشقیں ایران کے وسطی علاقوں پر محیط ہیں اور بیک وقت زمینی و فضائی دفاع کو مد نظر رکھ کر کی جا رہیں ہیں۔
جنرل علی مہرابی کے مطابق ان مشقوں کے سلسلے میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں فجر اور نازیت کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔
دوروزہ جنگی مشقوں کیلیے صحرائی علاقوں کا بھی انتخاب کیا ہے جن میں اصفہان کے شمال میں مارنجاب اورنصر آباد کے علاقے شامل ہیں۔
-
"ایران کی سرحد لبنان کے ساحل تک ایستادہ ہے"
آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر کا دعوی
مشرق وسطی -
ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے پر اتفاق
پاکستان، تہران سے تجارت کو پانچ ارب ڈالرز تک بڑھانا چاہتا ہے
پاكستان -
"ایران سے تعلقات کا راستہ خلیج سے گذرتا ہے"
خلیجی ممالک پر حملہ مصر پر حملہ تصور ہو گا: السیسی
بين الاقوامى