لبنان: صدارتی انتخاب میں ناکامی، سلامتی کونسل کو تشویش
پارلیمنٹ بیرونی دباو اور تاخیر کے بغیر نیا صدر منتخب کرے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان کے صدر کا انتخاب ابھی تک ممکن نہ ہو سکنے پر تشویش ظاہر کی ہے اور بلاتاخیر صدارتی انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل کی طرف سے متفقہ طور پر جاری کیے گئے اعلامیے میں لبنانی پارلیمنٹ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی جمہوری رواِیت کو جاری رکھتے ہوئے جلد سے جلد اور بیرونی دباو کے بغیر صدارتی انتخاب ممکن بنائے۔
واضح رہے لبنانی پارلیمنٹ پچھلے دو ماہ کے دوران صدارتی انتخاب کیلیے پانچ مرتبہ اجلاس منعقد کر چکی ہے لیکن ہر بار کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے نیا صدر منتخب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسی دوران صدر مائیکل سلیمان کی مدت صدارت 25 مئی کو ختم ہو گئی ہے۔
سلامتی کونسل نے عبوری حکومت کیلیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور لبنان کے اقتصادی استحکام کیلیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا تاکہ لبنان سلامتی اور انسانی بنیادوں پر موجود چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے۔
عالمی ادارے نے لبنان کی تمام جماعتوں کو شامی بحران سے الگ رہنے کیلیے کہا۔ خیال رہے حالیہ برسوں میں سیاسی مسائل کا شکار رہنے والے لبنان کی پارلیمنٹ کے لیے صدر کا انتخاب مشکل ہو گیا ہے۔
-
لبنان صدارتی انتخاب: پارلیمنٹ پھر ناکام ہو گئی
پارلیمنٹ کا اگلا اجلاس 7 مئی کو طلب کر لیا گیا
مشرق وسطی -
قومی مفاہمتی 'اے پی سی' لبنان میں بے نتیجہ ختم
حزب اللہ اور سعد حریری نے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا تھا
مشرق وسطی -
لبنان کی عرب ممالک سے فوج کے لیے مدد کی اپیل
لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسل نے شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں مرتب ہونے ...
مشرق وسطی