مصر: نو منتخب صدر کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر

آہستہ آہستہ السیسی کے اہل خانہ منظر عام پر جھلکنے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر کے نو منتخنب صدر عبدالفتاح السیسی کی اکلوتی صاحبزادی آیہ السیسی کی تصاویر پہلی مرتبہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی ہیں۔ ایک تصویر میں آیہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھڑی خوب مسکرا رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے عبدالفتاح السیسی ایک بیٹی آیہ اور تین بیٹوں مصطفی، محمود اور حسن کے والد ہیں۔ جب تک السیسی فوج کے سربراہ رہے ان کے اہل خانہ کے بارے میں کم ہی چیزیں میڈیا کی زینت بنتی تھیں۔

لیکن ملک کے پہلے منتخب صدر ممحمد مرسی کو برطرف کیے جانے کے بعد سے آہستہ آہستہ ان کے اہل خانہ کے نام ، خبریں اور تصاویر منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔

ٹوئٹر پر سامنے آنے والی آیہ السیسی کی تصاویر کے ساتھ آیہ کو نرم خو اور متواضع شخصیت کی مالک بتایا گیا ہے۔ وہ شادی شدہ ہیں اور گھریلو زندگی گذار رہی ہیں۔ السیسی کی اہلیہ انتصار عامر نو متخب صدر کی کزن ہیں۔

اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں عبدالفتاح السیسی نے انکشاف کیا تھا کہ میٹرک میں ہوتے ہی انہیں اپنی کزن انتصار سے محبت ہو گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں 1977 میں گریجویشن کرنے پر دونوں کی شادی ہو گئی۔

السیسی کی اہلیہ میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں جنہوں نے اپن ساری توجہ اپنے چار بچوں کی پرورش پر مرکوز رکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں