گولان میں شامی فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے
اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب جنوبی شام پر متعدد حملے کئے ہیں۔ یہ کارروائی اتوار کے روز شامی علاقے سے فائر کئے جانے والے ایک راکٹ کے جواب میں کی گئی جو اسرائیلی علاقے میں گرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
کثیر الاشاعت عبرانی روزنامے 'یدیعوت احرونوت' کے مطابق "اسرائیلی پولیس نے گولان کی پہاڑیوں میں شامی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے۔ شمالی اسرائیلی کے رہائشیوں نے شامی سرحدی علاقے میں ہونے والے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔
ایک فوجی بیان میں بتایا گیا ہے کہ "اسرائیلی فوج نے شامی علاقے سے گذشتہ روز اسرائیلی سرحد کی جانب فائر ایک راکٹ حملے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں میں واقع نو شامی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے۔
بیان کے مطابق نشانہ بنائے گئی پوزیشنز میں شامی فوج کے اڈے اور لانچنگ پیڈ موجود تھے اور اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق انہیں نقصان پہنچا ہے۔
شامی سرحد کے اس پار سے داغا جانے والا راکٹ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑی علاقے میں ایک گاڑی پر گرا جس میں سوار اسرائیلی وزارت دفاع کا ایک ٹھیکدار اپنے بیٹے کے ہمراہ ہلاک و زخمی ہوا۔
-
اسرائیل نے شام سے متصل گولان کا علاقہ بند کردیا
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قنیطرہ بارڈر کراسنگ کو بند فوجی علاقہ قرار دے دیا گیا
مشرق وسطی -
گولان پر اسرائیلی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
اسرائیل نے دونوں کو دہشت گرد اور مداخلت قرار دے دیا
مشرق وسطی -
مقبوضہ وادی گولان میں اسرائیل کے نئی فوجی یونٹ تعینات
فوج میں اضافے سے آپریشنل کارروائیوں میں مدد ملے گی
مشرق وسطی