مصر: اجتماعی سزا کی اسرائیلی پالیسی قابل مذمت ہے
دونوں فریق فوری طور پر تشدد ختم کریں: مصر
مصر نے غزہ میں نہتے شہریوں کو 'اجتماعی سزا دینے کی ظالمانہ اسرائیلی پالیسی' کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ بحران کے خاتمے کے لئے فوری اقدام اٹھائیں۔
غزہ سے راکٹ باری کرنے والے فلسطینی مزاحمت کاروں پر اسرائیل کی فضائی فوجی کارروائی میں کم سے کم ایک سو فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ منگل سے شروع ہونے والی بمباری میں ابتک 500 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "مصر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی غیر ذمہ دارانہ جارحیت کو مسترد کرتا ہے۔ اس میں بلاجواز اور ضرورت سے زیادہ فوجی طاقت کے استعمال سے معصوم شہری جان گنوا رہے ہیں۔" "یہ اجتماعی سزا دینے کی ظالمانہ پالیسیوں کے تسلسل کا مظہر ہے۔"
وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بین الاقوامی برادری سے بحران ختم کرنے کے لئے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو سنہ 2012ء میں طے پانے والے جنگی بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تنازع میں مسلسل بڑھوتری سے "مستقبل میں مذاکرات کے ذریعے معاملے کے حل کی خاطر سازگار ماحول پیدا نہیں ہو سکے گا"
اسرائیل سے سفارتی تعلقات رکھنے والے عرب ملک مصر نے سنہ 2012ء میں اسرائیل اور غزہ پر حکمران جماعت حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کرایا تھا، لیکن مصر میں سابق فوجی سربراہ کی عبدالفتاح السیسی کی موجودہ حکومت نے غزہ تنازع سے متعلق صرف یہ کہتے ہوئے نظر التفات کیا ہے کہ "دونوں فریق [اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کار] فوری طور پر تشدد ختم کریں۔"
-
غزہ کے بچوں کی آخری ہچکیاں
اس سانحے کو شروع ہوئے ایک صدی سے اوپر ہو چلا ہے۔ اب جہاں اسرائیل ہے، وہاں صدیوں ...
سیاست -
یہ ہے اے بی سی نیوز: فلسطینی خاندان کو اسرائیلی بنا دیا
امریکی نشریاتی ادارے کی غزہ میں تباہ کاری کو اسرائیل سے منسوب کرنے پر معذرت
ایڈیٹر کی پسند -
غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں میں 80 فلسطینی شہید
غزہ خنجر کی نوک پر آ گیا ہے ،عالمی برادری جنگ بندی کرائے: بین کی مون
مشرق وسطی -
پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
مغرب، غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بربریت رکوائے
مشرق وسطی -
اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے: محمود عباس
مصر نے اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردیں
مشرق وسطی -
غزہ میں محصور زخمیوں کے لیے رفح کراسنگ کھل گئی
قاہرہ نے سیناء کے ہسپتالوں کو ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دیدیا
مشرق وسطی