غزہ پر اسرائیلی حملہ؛ اسلامی جہاد کا اہم رہنما شہید
رمضان المبارک کے جمعہ الوداع کے موقع پر اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں اسلامی جہاد کے شعبہ اطلاعات ونشریات کے سربراہ اور تنطیم کے عسکری ونگ سرایا القدس فوجی کونسل کے سینیئر رکن صلاح ابو حسنین شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے اہدافی حملے میں ابو الحسینین کے دو بیٹوں عبدالعزیز اور عبدالھادی نے بھی جام شہادت نوش کیا جبکہ ان کے اہل خانہ کے کئی افراد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔
سرایا القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج نے جمعہ کو علی الصباح غزہ میں صلاح ابو الحسنین کے گھر پر اس وقت متعدد میزائل داغے جب وہ کچھ ہی دیر قبل اپنے گھر میں داخل ہوئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں شہید کے بچے اور اہلیہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
درایں اثنا عبرانی اخبار 'یدیعوت احرونوت' نے اپنی انگریزی ویب سائٹ میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صلاح ابو الحسنین پر قاتلانہ حملہ فوج اور داخلی سلامتی کے ادارے'شاباک' کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔
-
اسلامی جہاد کے رہنما کے گھر پر بمباری، بچی سمیت 5 شہید
کم سن بچوں سمیت شہداء کی مجموعی تعداد 100 سے زائد ہو گئی
مشرق وسطی -
اسرائیلی ڈرون حملے میں اسلامی جہاد کا مزاحمت کار شہید
اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں حملے کی تصدیق سے انکار
مشرق وسطی -
حماس اور جہاد اسلامی کا اسرائیل پر میزائل حملہ
حملہ 'دشمن کے مسلسل جرائم' کے جواب میں کیا گیا
مشرق وسطی