ویڈیو: عرب فلسطینی نے بلڈوزر اسرائیلی بس پر چڑھا دیا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر اندرون القدس انتفامی کارروائیوں کا آغاز
غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لئے اب انتقامی حملے ہی باقی رہ گئے ہیں جنہیں وہ اپنے مخصوص طریقے سے بروئے کار لا رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک انتقامی کارروائی میں ایک فلسطینی بلڈوزر ڈرائیور نے مشرقی القدس میں اپنا بلڈوزر اسرائیلی مسافر بس سے عمدا ٹکرا دیا۔ دیو ہیکل بلڈوزر کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی جس سے بس کا ڈرائیور زخمی ہوا۔ عرب فلسطینی کا کلیجہ اس کارروائی پر ٹھنڈا نہیں ہوا تو اس نے سڑک پر چلنے والے ایک اسرائیلی شہری کو بلڈوزر تلے کچل ڈالا جبکہ اس کی زد میں آنے والے پانچ دوسرے افراد زخمی ہوئے۔
اس تمام کارروائی کو سڑک پر لگے مانیٹرنگ کیمروں نے مختلف زاویوں سے محفوظ کر لیا۔ یہ کارروائی اتنی فوری اور اچانک ہوئی کہ اسرائیلی پولیس کو صرف اس وقت حرکت کرنے کا موقع ملا جب عرب فلسطینی اپنا کام دکھا چکا تھا مگر پولیس نے اپنے لیٹ ایکشن کا جواز پیش کرنے کے لئے بلڈوزر ڈرائیور کو بلٹ فائر کر کے شہید کر دیا۔
اسرائیلی پولیس کی ترجمان نے مشرقی بیت المقدس میں پیر کے روز ہونے والی اس کارروائی کو 'دہشت گردانہ اقدام' سے تعبیر کیا تاہم انہوں نے غزہ میں نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں کے خون سے کھیلی جانے والی اسرائیلی ہولی پر تبصرہ کرنامناسب نہیں جانا۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس کی ترجمان زاکیھیلر نے بتایا کہ ایک پچیس سالہ عرب فلسطینی نوجوان نے اپنے بلڈوزر سے اسرائیلی شہریوں کو کچلنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس کارروائی میں چار افراد زخمی اور اسرائیلی شہری ہلاک ہوا۔
العربیہ نیٹ کی خبر کے ساتھ منسلک ویڈیو میں فلسطینی بلڈوزر ڈرائیور بس پر چڑھائی کرتا نظر آتا ہے جبکہ اس کے بعد اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی مختلف زایوں سے کی جانب اندھا دھند فائرنگ سے وہ جام شہادت نوش کرتا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
-
نیو یارک: حماس کے حق میں امریکی خاتون کے نعرے
تنہا مظاہرہ کرنے والی خاتون نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا
مشرق وسطی -
امریکا کا چکر لگانے والی پُراسرارعورت یا غزہ کا بھوت؟
سیاہ لبادہ اوڑھنے والی بڑھیا کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں
بين الاقوامى -
غزہ:فلسطینی خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش
اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ شہر میں ایک فلسطینی خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی ...
ایڈیٹر کی پسند