آبرو ریزی کے الزام میں داعشی جنگجو سنگسار
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام "داعش" نے شام میں دیر الزور شہر میں نقل مکانی کرنے والی ایک خاتون کی مبینہ آبرو ریزی کے الزام میں اپنے ایک جنگجو ساتھی کو سنگسار کر دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کی رپورٹنگ کرنے والے ادارے آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے زنا کے مرتکب جنگجو کو شام کے المیادین شہر میں البلعوم راونڈ آباوٹ کے مقام پر سنگسار کیا گیا۔
خیال رہے کہ شام اور عراق کے کئی شہروں میں اپنی خود ساختہ اسلامی خلافت کے قیام کی دعویدار تنظیم 'داعش' کا اپنے ہی کسی جنگجو کو سنگین ترین سزا دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے تاہم اس سے قبل 'داعش' کے جنگجو شام کے شہر الرقہ میں وسط جولائی کو دو خواتین کو 'زنا' کے ارتکاب کے الزام میں سنگسار کر چکے ہیں۔
چھبیس سالہ بیوہ خاتون کو 17 جولائی کو شام کے شہر الرقہ میں نماز عشاء کے بعد ایک بھرے بازار میں سر عام سنگسار کیا گیا تھا۔ جبکہ اس کے چوبیس گھنٹے بعد اسی شہر کے مرکزی اسٹیڈیم میں ایک دوسری خاتون کو سنگسار کیا گیا۔ سزا پر عمل درآمد دولت اسلامی کے جنگجوؤں کے ذریعے کیا گیا۔ جنگجوؤں نے خود دونوں خواتین کو پتھر مارے گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔
-
داعش سے خلیج اور اردن کو خطرہ ہے:حزب اللہ
داعش کو عراق اور شام کے بعض علاقوں میں مزاحمت کا سامنا ہے
مشرق وسطی -
داعش ٹھکانے، امریکی جیٹ اور ڈرونز کی شدید بمباری
یورپی یونین کا عراقی کردوں کو جدید اسلحہ دینے کا عندیہ
مشرق وسطی -
داعش نے 700 گرفتار یزیدی خواتین سر بازار نیلام کر دیں
شمالی عراق پر قبضہ کرنے کے بعد خود ساختہ اسلامی خلافت کی دعویدار تنظیم دولت اسلامی ...
بين الاقوامى -
لندن: داعش کے حق میں لیف لٹ تقسیم
ایسے بروشرز کی تقسیم کلی طور پر غیر قانونی ہے: ماہرین
بين الاقوامى -
کرد تنظیمیں 'داعش' کے خلاف نہ لڑیں: ایران
عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں موجود مسلح ایرانی کرد تنظیموں کو تہران ...
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل : داعش کے خلاف برطانوی قرارداد پر ووٹنگ
پر تشدد کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت
بين الاقوامى