لندن: داعش کے حق میں لیف لٹ تقسیم
ایسے بروشرز کی تقسیم کلی طور پر غیر قانونی ہے: ماہرین
برطانیہ میں ایسے بروشرز سامنے آ رہے ہیں جن میں برطانوی مسلمانوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ یہ بروشرز سنٹرل لندن کے علاقے آکسفورڈ سٹریٹ میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
برطانوی اخبار 'سنڈے میل' کی رپورٹ کے مطابق بعض لوگ جو مظاہرین کے سامنے کھڑے تھے کہہ رہے تھے کہ نئے دور کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ بروشرز داعش کی حمایت کے حوالے سے تھے۔
اس نوعیت کے بروشرز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عراق اور شام میں خلافت قائم کی جا چکی ہے۔ ایک اور لیف لٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہم ایک لاعلمی کا شکار رہے ہی، اب ہماری دھرتی کو باہم کاٹ دیا گیا ہے، ہمارے وسائل چرا لیے گئے ہیں، امت کو منتشر کر دیا گیا ہے اورعزتیں پامال ہیں۔
تقسیم کیے گئے بروشرز میں کہا گیا ہے خلافت کا نظام دنیا بھر میں متعارف کرانا مسلمانان عالم کی ذمہ داری ہے۔ اس بروشرز میں سات اصول بیان کیے گئے ہیں، خلیفہ کی اطاعت کرے، برطانیہ کے مسلمان داعش کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف ہجرت کر کے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔ انتہا پسندی کے خلاف سرگرم ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر قلیام غفار حسین کا اس سلسلے میں کہنا ہے ''ایسے بروشرز مکمل طور پر لاقانونییت ہے۔''
-
کرد تنظیمیں 'داعش' کے خلاف نہ لڑیں: ایران
عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں موجود مسلح ایرانی کرد تنظیموں کو تہران ...
بين الاقوامى -
شامی باغیوں اور داعش میں جھڑپیں،39 جنگجو ہلاک
داعش کا شمالی صوبے حلب کے متعدد قصبوں اور دیہات پر قبضہ
مشرق وسطی -
داعش بدعنوان انتہا پسند گروہ ہے، مفتی اعظم مصر
شوقی عال نے یہ بیان ویٹیکن کے مطالبے کے بعد جاری کیا ہے
بين الاقوامى