عراق: اہل سنُت کی مسجد پر حملہ، 70 نمازی جاں بحق
عراق کے صوبے دیالا میں اہل سُنت کی ایک مسجد پر شیعہ ملیشیا کے حملے میں ستر افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق کے ایک فوجی افسر اور ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ شیعہ ملیشیا نے بغداد سے شمال مشرق میں واقع صوبہ دیالا کے گاؤں امام ویس میں مسجد مصعب بن عمیر پر نماز جمعہ کے وقت حملہ کیا ہے۔ پہلے ان کے ایک بمبار نے مسجد کے بیرونی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا اور اس کے بعد مسلح حملہ آوروں نے مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
دو میڈیکل افسروں نے حملے میں ستر افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم انھوں نے زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شیعہ جنگجوؤں کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے لیکن اس اطلاع کی فوری طور پر تصدیق ممکن نہیں۔
عراقی حکام کا کہناہے کہ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے اس علاقے میں آباد دومقامی قبائل آل ویس اور الجبور کو اپنے ساتھ ملنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے مگر ان دونوں قبیلوں نے اب تک داعش کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔
واضح رہے کہ دولت اسلامی کے جنگجوؤں نے حال ہی میں دیالا کے دو قصبوں جلولہ اور السعدیہ پر قبضہ کر لیا تھا۔تاہم شیعہ ملیشیا کے حملے کا نشانہ بننے والے گاؤں امام ویس پر ابھی تک حکومت کا ہی کنٹرول ہے۔
-
جرمن وزیر کا قطر پر داعش کی مالی اعانت کا الزام
جرمنی کے وزیربرائے ترقی جرڈ میولر نے خلیجی ریاست قطرپر سخت گیر جنگجو گروپ دولت ...
بين الاقوامى -
تکریت میں مزاحمت کے بعد عراقی فوج کا آپریشن معطل
داعش پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: اوباما
مشرق وسطی -
"داعش اسلام کی دشمن اول تنظیم ہے"
سعودی مفتی اعظم کا فتوی، قوم دہشت گردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے
ایڈیٹر کی پسند -
داعش نے جاپانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی
دولت اسلامی عراق و شام [داعش] نے یو ٹیوب پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں شام میں لاپتا ...
بين الاقوامى -
داعش برطانیہ کی سڑکوں پر آ سکتی ہے: کیمرون
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے متنبہ کیا ہے کہ دولت اسلامی عراق و شام 'داعش' کے ...
بين الاقوامى -
یو این: داعش، النصرہ فرنٹ کے چھ اہم کمانڈر بلیک لسٹ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے گذشتہ جمعہ کو شدت پسند گروپوں سے تعلق رکھنے ...
بين الاقوامى