مصر: سڑک کنارے دھماکہ، 6 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
عسکریت پسندوں نے دھماکہ سیناء کے شہر العریش میں کیا
مصر میں عسکریت پسندوں نے سڑک کنارے دھماکہ کر کے چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ دھماکہ مصر کے شمال میں واقع جزیرہ نما سیناء کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق العریش اور رفح کے قصبے سے پولیس کا قافلہ گذر رہا تھا کے سڑک کنارے دھماکہ ہو گیا۔ اس سے چھ اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
خیال رہے یہ علاقہ ایک ماہ تک اسرائیلی بمباری کی زد میں رہ کر تباہی سے دوچار ہونے والے زیر محاصرہ فلسطینی شہر غزہ سے متصل ہے۔ سیناء کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔
-
صحرائے سینا میں شدت پسندوں نے تین پولیس اہلکارہلاک کر دیے
مصری فوج کی دو بٹالینیں علاقے میں پہنچ گئیں
بين الاقوامى -
صحرائے سینا فیکٹری کی بس پر حملہ، 3 ہلاک، 17 زخمی
متعدد زخمی مزدوروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے
بين الاقوامى -
مصر: صحرائے سینا حملے، فوجی افسر سمیت چھے اہلکار زخمی
دو ہفتوں میں 13 افراد جاں بحق، جلد فوجی آپریشن کا امکان
مشرق وسطی