عراق:داعش کے حملے میں 16 سرحدی محافظ ہلاک

داعش کے جنگجوؤں کا شامی سرحد کے نزدیک واقع گذرگاہ پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع ایک چوکی پر حملہ کرکے سولہ عراقی محافظوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عراق کے مغربی صوبہ الانبار کی کونسل کے نائب سربراہ فلاح العیساوی نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے سوموار کی صبح شامی سرحد کے ساتھ واقع الولید گذرگاہ سے متصل سرحدی محافظوں کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا تھا۔اس میں ایک کپتان سمیت سولہ سرحدی محافظ مارے گئے ہیں اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

الولید صوبہ الانبار میں عراق کی شام کی سرحد کے ساتھ واقع ایک دوردراز گذرگاہ ہے۔اس مقام پر عراق ،شام اور اردن کی سرحدیں ملتی ہیں۔عراقی سکیورٹی فورسز اور حکومت نواز ملیشیائیں اس وقت مختلف محاذوں پر داعش کے جنگجوؤں کے خلاف نبرد آزما ہیں اور انھیں امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں کی فضائی مدد بھی حاصل ہے ۔انھوں نے داعش سے بعض علاقے واپس لے لیے ہیں لیکن لانبار کے علاوہ شمالی عراق میں تین بڑے صوبوں دیالا ،صلاح الدین اور نینویٰ پر بدستور داعش کا کنٹرول برقرار ہے۔

درایں اثناء اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ماہ نومبر میں عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں بارہ سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں