دمشق ہوائی اڈے کے قریب اسرائیلی طیاروں کی بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے سرکاری ٹی وی نے الزام عاید کیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دارلحکومت دمشق کے قریب مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ یہ مقامات دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بلدیہ الدیماس کے الشراعی ائر پورٹ کے قریب واقع ہیں۔

ادھر لبنان سے نشریات پیش کرنے والے حزب اللہ کے سیٹلائیٹ ٹی وی چینل 'المنار' نے بھی ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دمشق کے قریب الدیماس ائر پورٹ کے نزدیک چند ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'سانا' کے مطابق اسرائیلی دشمن نے دمشق کے نواح میں دو مقامات پر لڑاکا طیاروں سے بمباری کی۔ یکے بعد دیگرے کئے جانے والے دونوں حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں