امریکا شام میں نوفلائی زون کے لیے تیار نہیں
ترکی سے نوفلائی زون کے قیام پر مذاکرات نہیں ہورہے:وائٹ ہاؤس
امریکا شام میں نوفلائی زون کے قیام کے لیے تیار نہیں ہے اور نہ اس کی اس سلسلے میں ترکی کے ساتھ فی الوقت کوئی بات چیت ہورہی ہے۔
یہ بات وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ ''امریکا ترکوں کے ساتھ مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کے لیے تیار ہے لیکن اس وقت شام کی فضائی حدود میں نوفلائی زون کا قیام مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے''۔
واضح رہے کہ ترکی ایک عرصے سے شام کے اندر ایک بفر زون کے قیام کی وکالت کررہا ہے تاکہ خانہ جنگی اور داعش ،امریکا کی جنگ میں بے گھر ہونے والے شامیوں کو وہاں رکھا جا سکے اور انھیں وہیں انسانی امداد پہنچائی جاسکے۔
لیکن ترکی اب تک اپنے نیٹو اتحادی امریکا کو شام میں اس نوفلائی زون کے قیام کے لیے آمادہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔اس وقت امریکا کے لڑاکا طیارے بھی ترکی کی جنوبی سرحد کے نزدیک واقع شام کے شمالی شہروں میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں شامی مہاجرین کی تعداد اور مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا میں اسی اختتام ہفتہ پر بعض ایسی رپورٹس منظرعام پر آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ نائب صدر جوزف بائیڈن کے ترکی کے حالیہ دورے کے بعد شام میں نوفلائی زون کے قیام سے متعلق امریکی موقف میں تبدیلی رونما ہوئی ہے مگر جوش ایرنسٹ نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی معاملہ ہے اور نہ نوفلائی زون کا قیام فی الوقت امریکا کے زیر غورہے۔
-
ترکی اور شام کے درمیان بفر زون زیر غور نہیں، پینٹاگان
جان کیری بفرزون کی تجویز پر غور کی حمایت کر چکے ہیں
بين الاقوامى -
فرانس کی شام، ترکی کے درمیان بفر زون کی حمایت
صدر اولاندے نے طیب ایردوآن سے فون پر حمایت کا اظہار کیا
بين الاقوامى -
شام کا ترکی کو داعش مخالف دراندازی پر انتباہ
شام نے ترکی کو داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی حدود میں دراندازی پر ...
مشرق وسطی -
ہم نے ہزار غیر ملکی جنگجو شام داخلے سے روکے: ترکی
ترک وزیر خارجہ شاؤش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران دنیا ...
بين الاقوامى -
ترکی کا شام سے ملحقہ سرحد پر بفر زون قائم کرنے پر غور
ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے مطابق ترک فوج دولت اسلامی عراق و شام [داعش] سے لاحق ...
بين الاقوامى -
ترکی نے سرحدی علاقے میں شام کا لڑاکا طیارہ مارگرایا
شامی فوج کا اپنی فضائی حدود میں ترکی پر جارحیت کے ارتکاب کا الزام
مشرق وسطی