عراق :دیالا میں داعش کے گورنر کا مشیر گرفتار

چھاپہ مار کارروائی میں بھاری مقدار میں گولہ بارود اوردوسرا مواد برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبے دیالا میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی ( داعش) کے مقرر کردہ گورنر کے ایک مشیر گرفتار کر لیا ہے۔

داعش کے اس معاون کو دارالحکومت بغداد کے مغرب میں واقع علاقے الغزالیہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم اس کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت بغداد پولیس کے کنٹرول روم کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے گورنر کے اس مشیر کے ٹھکانے سے آڈیو اور ویڈیو مواد ذخیرہ کرنے والی متعدد فلیشز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ترغیبات پر مبنی تقاریر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

آپریشن کنٹرول روم کے مطابق پولیس کے بریگیڈ 25 کے اہلکاروں نے انٹیلی جنس ذرائع کی معلومات کی بنیاد پر بغداد کے قریب شہداء کالونی میں چھاپہ مار کارروائی میں دہشت گردوں کا ذخیرہ کردہ دھماکا خیز مواد، لائیٹرز، فوجی وردیاں اور بارودی سرنگوں کی بڑی تعداد قبضے میں لے لی ہے۔

ادھر البساتین اور الفرات کالونیوں میں داعش کے بارود بنانے کے دو مراکز پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد قضے میں لیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں