امریکی اتحادیوں کے داعش پر 27 فضائی حملے

عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے گذشتہ تین روز کے دوران عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے ٹھکانوں پر ستائیس فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی اتحادیوں کی داعش کے خلاف مہم کی ذمے دار مشترکہ ٹاسک فورس نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے شمالی شہروں کوبانی اور حلب اور عراق کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں ،اس کے زیر استعمال عمارتوں اور قلعہ نما پناہ گاہوں پر سات فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

اتحادی طیاروں نے عراق کے شہروں الرمادی ،الرتبہ ،موصل ،القائم ،سامراء ،راواہ اور الاسد میں داعش کے ٹھکانوں پر بیس فضائی حملے کیے ہیں۔تاہم بیان میں اس بمباری میں داعش کے ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عراق میں امریکا اور بعض یورپی ممالک کے جنگی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کررہے ہیں جبکہ شام میں امریکا کے ساتھ بعض عرب ممالک داعش مخالف فضائی مہم میں شریک ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں