مصر:اسکندریہ میں پانچ بم دھماکے،10 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں مشتبہ اسلامی جنگجوؤں نے تین پولیس اسٹیشنوں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے اور دو اور مقامات پر بم دھماکے کیے ہیں جن کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسکندریہ کے لیے نائب وزیرداخلہ میجر جنرل امین عزالدین نے کہا ہے کہ منگل کے روز پولیس تھانوں میں بم حملوں میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں اور باقی دو مقامات پر بم دھماکوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن گذشتہ ماہ عراق اور شام کے ایک بڑے حصے پر قابض سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ ایک مصری گروپ نے جزیرہ نما سیناء میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمے داری قبول کی تھی۔ان حملوں میں تیس سکیورٹی اہلکار ہو گئے تھے۔

اس کے ردعمل میں مصری فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے شمالی سیناء میں مختلف مقامات پر اس گروپ کے ٹھکانوں پر گذشتہ جمعہ کو بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ستائیس جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔صوبہ سیناء کے نام سے معروف اس جنگجو گروپ کے خلاف اب تک مصری فوج کی یہ سب سے بڑی کارروائی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں