بغداد: قبائلی سربراہ کے قتل پر سنی ارکان پارلیمان کا بائیکاٹ
عراقی پارلیمنٹ کے سنی سیاستدانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک معروف قبائلی رہنما کے مبینہ طور پر شیعہ جنگجوئوں کے ہاتھوں قتل پر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔
قبائلی رہنما شیخ قاسم سویدان الجنابی کو ان کے بیٹے اور سات محافظوں سمیت بغداد میں گھات لگا کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
مبصرین کے مطابق اس بائیکاٹ کی وجہ سے عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس سے پہلے عراقی صوبے بصرہ میں تین سنی علماء کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
عراقی پارلیمنٹ کے ممبر اور قبائلی رہنما کے بھتیجے زید الجنابی بھی حملے کے وقت شیخ سویدان کے ہمراہ موجود تھے مگر وہ محفوظ رہے۔
سنی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان سنی پارلیمانی سپیکر سالم الجبوری کے فیس بک پیج پر کیا گیا تھا۔ تین سو اٹھائیس کے ایوان میں سنی ارکان کی تعداد 73 ہے۔
بیان کے مطابق "سنی پارلیمانی بلاک کے نمائندوں نے ہفتے کی شام کو ایک غیر معمولی ملاقات کا اہتمام کیا اور پارلیمنٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔"
بیان کے مطابق "اس ملاقات میں حالیہ سیکیورٹی معاملات خصوصا ممبر پارلیمان زید الجنابی، ان کے رشتہ داروں اور محافظوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی پر بحث کی گئی۔"
بیان میں مزید کہا گیا "اجلاس کے شرکاء نے حکومت کو ایک قرارداد پیش کرنے پر زور دیا جس میں ملیشیائوں پر پابندی اور فرقہ وارایت کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے۔"
سنی ممبر پارلیمنٹ ناہیدہ الداینی نے عالمی خبررساں ایجنسی 'اے ایف پی' کو بتایا کی کہ سنی ممبران پارلیمان نے پارلیمنٹ کے غیر معینہ مدت تک بائیکاٹ کا آغاز کردیا ہے۔
-
بغداد میں جاری کرفیو ختم کرنے کا حکم
عراقی وزیراعظم کا آپریشنز کمان کے دورے کے بعد فیصلہ
مشرق وسطی -
داعش کے خلاف غیر ملکی زمینی فوج کی ضرورت نہیں: عراق
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں سے مقابلے کے لئے ...
مشرق وسطی -
ایرانی خفیہ ایجنسی کا اہم عہدیدار عراق میں داعش کے ہاتھوں ہلاک
ایران میں پاسداران انقلاب کے مقرب ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ انٹیلیجنس کور " ...
بين الاقوامى -
داعش کے خلاف جلد زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
زمینی کارروائی کا آغاز عراق کے اندر سے ہو گا: جنرل ایلن
مشرق وسطی -
عراق :اجتماعی قبر سے 25 یزیدیوں کی لاشیں برآمد
عراق کے شمالی علاقے میں کردفورسز نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس سے یزیدی اقلیت ...
مشرق وسطی