.

’’الطیار گروپ‘‘ کا حرم سے متصل پنج تارہ ہوٹل کا حصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ہولڈنگ کمپنی پائلٹ ٹریولنگ گروپ ’’الطیار‘‘ نے مسجد حرام سے محض 70 میٹر کی فاصلے پر ڈیڑھ ارب ریال کی قیمت سے ایک پانچ ستارہ ہوٹل حاصل کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کے حصول کا معاہدہ طے پا چکا ہے جس کےبعد پہلے سے وہاں پر موجود املاک کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کی پوری قیمت یکشمت ادا کی گئی ہے تاہم ہوٹل کی خریداری میں عرب نیشنل بنک سے رقم حاصل کی گئی ہے جو اگلے بیس سال میں سالانہ دو اقساط کے حساب سے ادا کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ پنج ستارہ ہوٹل کے 759 کمرے ہیں اور اس کی کئی شاخیں بھی خرید لی گئی ہیں جبکہ اس کا حصہ سمجھے جانے والے 24 منزلہ تین بڑے ریستوران بھی خرید کیے گئے ہیں۔ خریداری کے تمام مراحل طے پا چکے ہیں۔ کسی فریق کا اب اس کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کی خریداری میں عرب نیشنل بنک کی جانب سے 1230 ملین ریال کی رقم ادا کی گئی ہے جسے سالانہ دو اقساط میں سنہ 2025 تک ادا کیا جائے گا۔ حرم کے قریب ہوٹل کی خریداری کا مقصد حج وعمرہ سیکٹر کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ حجاج و معتمرین کو حرم کے قریب ترین قیام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔