شامی فضائی حدود میں امریکی جاسوس طیارہ لاپتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ شام کی فضائی حدود میں بغیر پائلٹ امریکی جاسوس طیارے کا رابطہ منطقع ہو گیا جس کے بعد طیارہ لاپتا ہو گیا۔

شامی رضاکاروں کے مطابق شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے لاپتا طیارے کو شمالی اللاذقیہ کی فضائی حدود میں مار گرایا۔ نشانہ بنائے جانے والے طیارے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں تاہم ان تصاویر کی صحت اور نشانہ بنانے کی تاریخ سے متعلق کسی غیر جانبدار ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ تصاویر میں تباہ شدہ ملبہ اور پرزے دیکھے جا سکتے ہیں جن کے بارے میں رضاکاروں کا دعوی ہے کہ یہ امریکی جاسوس طیارے کے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی قانون کے محاذ پر سامنے آنے والی پیش رفت میں اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں کا یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ شام میں جنگی جرائم کے مرتکب بعض افراد کے نام مختلف ملکوں کو ارسال کریں گے تاکہ ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم کئے جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں