حزب اللہ کے بانی رہ نما کی یمن فوجی آپریشن کی حمایت
حسن نصراللہ کی جانب سے سعودی عرب پرتنقید مسترد
لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے بانی رہ نما اور تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل صبحی الطیفلی نے یمن میں حوثی شدت پسندوں کے خلاف جاری سعودی عرب اور اتحادیوں کے آپریشن کی بہ ظاہر حمایت کی ہے۔ انہوں حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ جمعہ کو اپنی تقریر میں یمن میں فوج کشی پر سعودی عرب پر تنقید بھی مسترد کردی ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے صبحی الطفیلی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ خود شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑ رہی ہے۔ اسے یمن میں جاری بغاوت کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی جانب سے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنانا حیرت کی بات ہے۔
انہوں نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’فیصلہ کن طوفان‘‘ آپریشن پر تنقید کرنے سے قبل حسن نصراللہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ کیا وہ شام میں بغاوت کی مخالفت نہیں کررہے ہیں۔ دوسروں کی شکست سے قبل آپ کو خود شکست خوردہ ہوچکے ہیں۔ جو بات آپ دوسروں کے بارے میں کہتے ہیں خود اس کے تیرو نشتر آپ ہی کی طرف ہیں۔
-
شاہ سلمان یمن کی سیاسی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ وہ یمن کی سلامتی اور ...
بين الاقوامى -
یمن میں عرب زمینی فوج بھیجی جائے:وزیرخارجہ
یمن کے وزیرخارجہ ریاض یاسین نے اپنے ملک میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف عرب ممالک کی ...
بين الاقوامى -
یمن میں آپریشن عالمی امن وسلامتی کا موجب بنے گا:شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ یمن میں ایران ...
بين الاقوامى -
یمن کی جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی سیاسی جغرافیائی تقسیم
یمن میں حوثیوں نے مسلح کارروائیوں کے بعد یمن کے اقتدار پر ستمبر 2014ء سے گرفت قائم ...
سیاست -
عالمی برادری یمن میں جاری بحران حل کرائے:پاکستان
سعودی عرب کی حوثی مخالف مہم میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا
پاكستان -
سابق صدر علی صالح نے یمن کا شیرازہ کیسے بکھیرا؟
یمن میں پچھلے چند ماہ سے جاری کشیدگی جو اب ایک جنگ کی شکل اختیار کرچکی پر عالمی ...
ایڈیٹر کی پسند