لبنان میں سعودی سفیر پر دہشت گردانہ حملے کی سازش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان میں متعین سعودی عرب کے سفیر علی عیسری نے اپنے خلاف دہشت گردی کی ایک سازش کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک بڑے شدت پسند گروپ نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔

الحدث ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا "لبنانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مجھ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم میری اور سعودی سفارت خانے کی حفاظت کی ذمہ داری لبنانی حکومت اور تمام سیکیورٹی اداروں پرعاید ہوتی ہے۔"

خیال رہے کہ حال ہی میں لبنانی اخبار ’’الشراع‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے سعودی سفیر علی عسیری پر قاتلانہ حملے کی ایک خطرناک سازش کو ناکام بنایا ہے۔ سازش میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں ایک شامی اور ایک فلسطینی بتایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں