رمادی سے عراقی فوج کے انخلاء کا کوئی جواز نہیں تھا: العبادی
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ پچھلے سال مئی میں الانبار گورنری کے مرکزی شہر رمادی سے عراقی فوج کے انخلاء کا کوئی جواز نہیں تھا۔ عراقی فورسز نے فرار کی راہ اختیار کر کے دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کو رمادی پر قبضے کا موقع فراہم کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بغداد میں پریس کلب کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ ہم شکست کے مختلف مراحل میں ہم نے رمادی کو بھی کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ عراقی فوج تھوڑی سی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتی اور داعش کےسامنے ڈٹ جاتی تو رمادی ہمارے ہاتھوں سے نہ جاتا۔
یاد رہے کہ پچھلے سال مئی میں داعش کے جنگجوئوں نے الانبار کے مرکزی شہر رمادی پر یلغار کی تو عراقی فوج اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں رمادی داعش کے قبضے میں آگیا۔ عراقی فوج کے فرار نے داعش کو شمالی اور مغربی عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضے کا موقع فراہم کیا۔
پچھلے سال عراق کے مختلف شہروں میں داعش کی پیش قدمی کی ایک اہم وجہ جنگجوئوں کا رمادی شہر پر قبضہ اور فوج کا وہاں سے فرار بھی بتایا جاتا ہے۔ داعشنے وسط مئی 2014ء کو رمادی پر قبضےسے قبل فوج کے مراکز پر کئی سلسلہ وار خودکش دھماکے کیے جس کے نتیجے میں فوج بوکھلا گئی اور اس نے فرار میں عافیت سمجھی۔
عراقی وزیراعظم کی جانب سے فوج کی شکست سے متعلق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 10 روز قبل امریکا کی قیادت میں رمادی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آپریشن کا اعلان کیا تھا۔
ادھر برطانوی فوج کے ایک جنرل کریسٹر گیکا نے بغداد میں صحافیوں کو بتایا کہ "رمادی پر داعش کا قبضہ اس وقت ممکن ہوا جب ہمارے عراقی کمانڈر نے وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ ہمارے پاس وہاں سے نہ نکلنے کا آپشن بھی موجود تھا کیونکہ اگر ہم وہاں سے نہ نکلتے تو داعش قبضہ نہ جماسکتی تھی۔"
انہوں نے کہا کہ الانبار کے بیشتر علاقوں سےعراقی فوج کے انخلاء اور داعش کے قبضے کی ذمہ داری عراقی آپریشنل کنٹرول روم کے سربراہ جنرل محمد خلف الفہداوی پر عاید ہوتی ہے جنہوں نے رمادی سے فوج کو نکالنے کا حکم دیا تھا۔
-
"فتح رمادی کا مںصوبہ پیرس ملاقات میں زیر بحث لایا جائے گا"
ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ عراق کے مغربی شہر الرمادی کو دولت اسلامیہ ...
بين الاقوامى -
رمادی کی بربادی کے لیے100 اسکڈ میزائل ایران سے عراق منتقل
'داعش کے خلاف کارروائی کو "آپریشن یاحسین" کا نام دیا گیا ہے'
مشرق وسطی -
رمادی پرقبضے کے بعد بغداد "داعش" کا اگلا ہدف
شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ "داعش" کی جانب سے عراق کے مرکزی شہر الرمادی ...
بين الاقوامى -
''عراقی فورسز میں داعش کے خلاف لڑنے کا عزم نہیں''
عراقی فوج نے زیادہ تعداد کے باوجود الرمادی خالی کردیا:امریکی وزیردفاع
بين الاقوامى -
الرمادی کے مشرق میں داعش کا تیسرا حملہ پسپا
سخت گیر جنگجو گروپ صوبہ الانبار میں اپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیے کوشاں
مشرق وسطی -
عراق : خالدیہ پر قبضے کے لیے داعش کا حملہ پسپا
عراقی فوج نے الرمادی اور فلوجہ کے درمیان واقع قصبے پر دھاوا ناکام بنا دیا
مشرق وسطی