عراق: داعش کے خلاف 1100 قبائلی جنگجوئوں کا نیا لشکر تیار
قبائلی لشکر انبارمیں قائم کیا گیا ہے
عراق کے شورش کا شکار صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی میں البغدادی کےمقام پر فوج اور حکومت کو لاجسٹک سپورٹ مہیا کرنے اور دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے قبائلی جنگجوئوں پر مشتمل نیا بریگیڈ [لشکر] تشکیل دیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 1100 جنگجو شامل کیے گئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مغربی رمادی سے 90 کلومیٹر دور البغدادی کے علاقے میں قبائل نے یہ لشکر ایسے وقت میں تشکیل دیا ہے جب سرکاری فوج اس علاقے میں داعش کے خلاف برسرپیکار ہے۔ مسلح قبائلی لشکرسے جہاں ایک طرف بغداد کی مرکزی حکومت کو لاجسٹک سپورٹ ملے گی وہیں الانبار کی صوبائی حکومت کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت حاصل ہوگی۔
الانبار میں متعین عراقی فوج کے بریگیڈیئر جنرل حمد عبدالرزاق الدلیمی نے منگل کو بتایا کہ البغدادی کے علاقے میں گیارہ سو جنگجوئوں پر مشتمل لشکر میں وہاں کے مقامی قبائل البونمر، العبید، الکبیسات اور البومحل کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ لشکر داعش کے خلاف لڑائی میں فوج کی معاونت کرے گا۔
بریگیڈیئر الدلیمی کا کہنا تھا کہ الانبارکے داعش کے زیرتسلط شہروں کی واگزاری ہماری اولین کوشش ہے۔ نیا قبائلی لشکر جہاں داعش کی مزید توسیع پسندی کو روکنے میں مدد کرے گا وہیں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کو آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قبائلی لشکری میں شامل جنگجو اس سے قبل داعش کے خلاف جبہ اور بروانہ کے محاذوں پر بھی فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل رہ چکے ہیں جن کے ہاتھوں سے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیاتھا۔
-
ضدی نوجوانوں کی سزا کے لیے داعش کاعوامی قفس!
شام میں ظلم کی دہری چکی میں پستے عوام کی مظلومیت کی داستانیں اس وقت پوری دنیا کے ...
مشرق وسطی -
عراقی فضائیہ کے نئے ایف 16 طیاروں سے داعش پر حملے
عراق نے حال ہی میں امریکا سے ملنے والے چار فائٹر فالکن (ایف 16) لڑاکا طیاروں کے ...
مشرق وسطی -
لاپتا ترک فوجی داعش کے زیرانتظام اسپتال میں !
ترکی کے گذشتہ ہفتے شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں لاپتا ہونے والا ایک فوجی داعش ...
بين الاقوامى -
لاپتا سوڈانی لڑکیوں بارے معلومات پر انعام کا اعلان
چار لڑکیوں کی داعش میں شمولیت کاامکان، اہل خانہ پریشان
بين الاقوامى -
روس کی داعش مخالف کارروائی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا:پوتین
روسی صدر ولادی میرپوتین نے کہا ہے کہ شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف فوجی ...
بين الاقوامى -
القاعدہ کے جنگجو داعش کے خلاف لڑ سکتے ہیں: پیٹریاس
سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ...
ایڈیٹر کی پسند