اسامہ کی دستاویزات میں ایران، القاعدہ تعلقات کا انکشاف
'ایران میں القاعدہ کے دفتر کے قیام کی تجویز دی گئی تھی'
القاعدہ اور ایران کے باہمی فکری اور نظریاتی اختلافات کے باوجود دونوں کے درمیان ماضی میں خفیہ تعلقات کی خبریں مغربی ذرائع ابلاغ میں آتی رہی ہیں۔ حال ہی میں اسامہ بن لادن کی دستاویزات کے حوالے سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ القاعدہ اور ایران کے درمیان تعلقات محض قیدیوں کے تبادلے تک نہیں رہا بلکہ کئی دوسرے میدانوں میں بھی تہران اور القاعدہ ایک دوسرے کے قریب رہے ہیں۔
اسامہ بن لادن کی تازہ دستاویزات موقر عربی اخبار "الشرق الاوسط" نے شائع کی ہیں۔ یہ دستاویزات سنہ 2011ء میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسامہ کے خلاف کیے گئے امریکی میرینز کے خفیہ آپریشن کے دوران ان کے ہاتھ لگی تھیں۔
ان دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ القاعدہ اور ایران کے درمیان تعلقات 90 کی دہائی سے جاری ہے۔ دوطرفہ تعاون کے تحت ایران نے القاعدہ کو اپنے ہاں خفیہ نقل وحرکت کی اجازت فراہم کی تھی۔ اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے سنہ 2006ء میں القاعدہ کے تہران میں دفتر کھولنے کی تجویز بھی سامنے آئی مگر دفتر کھولنے کے اخراجات بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس تجویز پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔
اسامہ بن لادن کے کمپائونڈ سے ملنے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور القاعدہ کے تعلقات اس دور میں بھی قائم تھے جب اسامہ بن لادن سوڈان میں پناہ گزین تھے۔
انسداد دہشت گردی کے امریکی تجزیہ نگار پال کریشنک کا کہنا ہے کہ امریکی وزرا خزانہ نے ایران میں موجودہ القاعدہ کے چھ لیڈروں کے اثاثے منجمد کیے تویہ ثابت ہوا کہ القاعدہ کو فنڈنگ فراہم کرنے میں افغانستان اور پاکستان کے بعد ایران کا بھی اہم کردار تھا۔
دستاویزات میں بتایا گیاہے کہ ایران سے قربت کی کوششوں کے باوجود اسامہ بن لادن ذاتی طورپر ایران کے معاملے میں بہت محتاط رہے۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو بھی ایران کے کردار کے حوالے سے متنبہ رہنے کی ہدایت کی تھی۔ اسامہ بن لادن نے اپنی اہلیہ کو لکھے گئے مکتوب میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایران اس کے تہران سے نکلنے کے بعد ہمارے خاندان کی جاسوسی کر رہا ہے۔
-
شام میں لڑائی کے دوران اسامہ بن لادن کا سابق نائب ہلاک
#شام کے شمال مغربی شہر #ادلب میں صدر #بشار_الاسد کی وفادار فوج اور القاعدہ کی ...
مشرق وسطی -
اسامہ کا بیٹا القاعدہ کی سربراہی کے لئے کوشاں!
حمزہ بن لادن نے القاعدہ جنگجووں کے نام آڈیو پیغام جاری کیا ہے
ایڈیٹر کی پسند -
"اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام بدلنا چاہتے تھے"
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم 'القاعدہ' کے بانی سربراہ مقتول اسامہ بن ...
بين الاقوامى -
اسامہ بن لادن اخوان کے رکن تھے: ایمن الظواہری
شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے دعویٰ کیا ہے تنظیم ...
مشرق وسطی -
اسامہ کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قید
سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اُسامہ بن ...
بين الاقوامى -
اسامہ کی کلاشنکوف 9/11 کی برسی کی نمائش میں پیش
ایک اینٹ، میرین کی جیکٹ سمیت متعدد اشیاء نمائش میں رکھی گئی ہیں
بين الاقوامى