"اسامہ بن لادن القاعدہ کا نام بدلنا چاہتے تھے"
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم 'القاعدہ' کے بانی سربراہ مقتول اسامہ بن لادن تنظیم کا نام تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ موت سے چندے قبل وہ اپنی تنظیم [القاعدہ] کے حوالے سے سخت مایوس تھے اور وہ اسے اسلام کی نمائندہ بنانے کے خواہاں تھے۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان گوش ارنسٹ نے 'این ڈی ٹی وی' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں واقع اسامہ بن لادن کے قتل سے قبل مبینہ آخری ٹھکانے (کمپائونڈ) سے انہیں ایسی مصدقہ دستاویزات ملی ہیں جن سے پتا ہے کہ اسامہ تنظیم کے نام ' القاعدہ' سے مایوس تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسامہ اپنی تنظیم کے بارے میں پوری دنیا میں پائے جانے والے منفی تاثر اور مذہبی لیبل کو اتارنے کے خواہاں تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ارنسٹ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند گروپ ماضی میں بھی عالم اسلام میں اپنے افکار و نظریات کی تشہیر و تبلیغ کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ان میں سے بعض تو کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے۔ ایسے گروپوں کی یہ کوشش رہی کہ وہ امریکا اور مغرب کو پورے عالم اسلام کا دشمن باور کراتے ہوئے اسلام کے مقابلے میں لا کھڑا کریں لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔ ہم (امریکا) ایسے گروپوں کے عزائم سے اچھی طرح واقف ہیں۔
خیال رہے کہ 02 مئی 2011ء کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے چند سو میل کے فاصلے پر واقع ایک حساس علاقے میں امریکی سیلز نے رات کی تاریکی میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران قتل کر دیا تھا۔
-
سی این این نے ''اسامہ'' کو اوباما بنا دیا
دنیا بھر کے ٹیلی ویژن چینلز دوسروں کی خبر تو خوب لیتے ہیں لیکن کبھی وہ خود بھی ...
ایڈیٹر کی پسند -
اسامہ بن لادن اخوان کے رکن تھے: ایمن الظواہری
شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے دعویٰ کیا ہے تنظیم ...
مشرق وسطی -
اسامہ بن لادن کے قاتل کی تصاویر پہلی بار منظر عام پر!
اونیل کا داعش کے خلاف جنگ لڑنے کا عزم
ایڈیٹر کی پسند -
نیویارک: اسامہ کے داماد کو سزائے عمرقید
9/11حملوں کی سازش میں ملوث ہونے پر وفاقی عدالت کا فیصلہ
بين الاقوامى -
اسامہ کا ہم شکل برازیلی 'مے فروش' عالمی توجہ کا مرکز!
فرنانڈیز کئی بار بن لادن کے شبے میں گرفتار کیا جا چکا ہے
بين الاقوامى -
اسامہ کے جسم میں 100 سے زائد گولیاں پیوست ہوئیں
مسخ شدہ نعش مصلحتاً منظر عام پر نہیں لائی گئی
بين الاقوامى