اسامہ کی غائبانہ بیعت پر سعودی شہری کو 27 سال قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اُسامہ بن لادن کے دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد اس کی غائبانہ بیعت کی پاداش میں اپنے ایک شہری کو ستائیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں کئی دیگر الزامات بھی عاید کیے گئے ہیں جن میں تکفیری نظریات اپنانے، ان کی ترویج واشاعت کرنے، مسلمان ممالک کی حکومتوں کے خلاف کفر کے فتوے صادر کرنے، القاعدہ سے وابستگی اختیار کرنے، اُسامہ بن لادن کی غائبانہ بیعت کرتے ہوئے سعودی عرب اور دوسرے ملکوں میں قتال کی حمایت کرنے، یمن میں دہشت گردوں کی حمایت اور ان کی مدد کرنے، سعودی شہریوں کو دہشت گرد گروپوں کے لیے بھرتے کرنے، دستی بم، آر پی جی راکٹ اور آٹو میٹک مشین گن جیسے مہلک ہتھیار اپنے پاس غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

الزامات کی فہرست میں شامل دیگر جرائم میں سزا پانے والے عسکریت پسند پر الزام ہے کہ وہ ایک انٹرنیٹ ویب سائٹ پر یمنی القاعدہ کی میڈیا کوریج کرتا رہا ہے۔ ویب سائٹ پر اس کی جانب سے افغانستان اور دوسرے جنگی محاذوں سے حاصل کردہ ویڈٰیوز اور تصاویر بھی پوسٹ کی جاتی رہی ہیں جن کی مدد سے عام شہریوں کو شدت پسندانہ نظریا اپنانے کی ترغیب دینے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں