عراقی فوج نے سال بعد 'بیجی آئل ریفائنری داعش سے چُھڑالی
عراقی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال سے دولت اسلامیہ #عراق و #شام "#داعش" کے قبضے میں رہنے والی #بیجی آئل ریفائنری اور بیجی شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرتے ہوئے گھمسان کی لڑائی کے بعد داعش کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی فوج بیجی شہر کے جنوبی حصے سے اندر داخل ہوئی اور شدت پسندوں کے زیرقبضہ تیل صاف کرنے والے کار خانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ عراقی فوج کاکہنا ہے کہ لڑائی کئی ہفتے جاری رہی جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عراقی فوج نے نہ صرف بیجی شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے بلکہ الفتحہ اور الصینیہ نامی علاقے بھی داعش سےچھڑا لیے گئے ہیں۔
عراقی فوج، قبائلی جنگجوئوں اور کرد فوجیوں پر مشتمل مشترکہ فورس نے شمالی عراق میں داعش کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے ان کے اسلحہ کے ذخائر کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
-
داعش کے خلیفہ بغدادی عراقی فضائیہ کے حملے میں بچ گئے
مغربی صوبے الانبار میں ایک اجتماع پر بمباری میں داعش کے متعدد کمانڈر ہلاک
مشرق وسطی -
عراق :داعش نے 70 سنی قبائلیوں کو قتل کردیا
مقتولین کا عراقی حکومت کے حامی البونمر قبیلے سے تعلق تھا
مشرق وسطی -
عراقی فورسز کا الرمادی کے نواحی علاقوں پر دوبارہ قبضہ
عراق کی سکیورٹی فورسز نے مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت الرمادی کے شمال اور مغرب ...
مشرق وسطی