روسی بمباری سے شام میں سوا لاکھ افراد بے گھر ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے شام میں روسی فوج کی بمباری سے جہاں سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں وہیں ایک لاکھ 20 ہزار شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی فوج کے 85 سے 90 فی صد فضائی حملوں میں اعتدال پسند عسکری قوتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کی معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ این ڈبلیو پیٹرسن نے کانگریس کی خارجہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سمتبر کے آخر سے جاری روسی فوج کے حملوں میں اب تک ایک لاکھ بیس ہزار باشندے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج کے جنگی جہازوں نے حماۃ، حلب اور ادلب جیسے شہروں میں اعتدال پسند اپوزیشن کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور انہی شہروں سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں