سعودی عرب: 130 سالہ مؤذن کا ایمان افروز جذبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بڑھاپے میں عبادت کی طرف رجحان اگرچہ بڑھ جاتا ہے مگر اس میں مستقل مزاجی کی ہمت اور توفیق کم ہی لوگوں کو ہوتی ہے۔ سعودی عرب کے ایک بزرگ مؤذن کا جذبہ اور مستقل مزاجی سے اذان دینے کا نیک کام دادِ تحسین کے لائق ہے کہ وہ 130 سال کی عمر میں بھی پوری ہمت کے ساتھ یہ فریضہ خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سعودی اخبار"سبق" کے حوالے سےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ الشیخ الزیدانی کا تعلق سعودی عرب کے شہر النماص کے شمالی قصبے الرمایہ سے ہے۔ ایک صدی سے زائد عرصے سے مقامی مسجد میں مؤذن ہیں اور ان کی عمر ایک سو تیس سال بو چکی ہے۔

اہل علاقہ ان کی اذان دینے پر بہت خوش ہیں۔ الشیخ الزیدانی کے اپنے تمام ہم عصر دوست و اقارب سب دنیا سے جا چکے ہیں جب کہ وہ ابھی تک صحت مند ہیں اور معمول کے مطابق زندگی گذار رہے ہیں۔ ایک سو تیس سال سے زندہ الشیخ الزیدانی تاریخ کی خوبصورت یادوں کا بھی ایک حسین گلدستہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں