
سعودی عرب کی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کے جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزات خزانہ کی جانب سے بن لادن گروپ کو 29 دسمبر کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا تھا جس میں فرم کو مسجد نبوی کے لیے نئے توسیعی منصوبوں پرکام شروع کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا۔ بن لادن گروپ کو تازہ حکم سعودی عرب میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ایک روز بعد جاری کیا گیا۔ مکتوب کی ایک نقل مسجد نبوی کے توسیع پروجیکٹ کے مشیر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ نے بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کی توسیع کے جاری پروجیکٹ مکمل کرنے کی اور نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت مسجد نبوی کی توسیع کے ضمن میں کئی اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں برساتی پانی کی نکاسی، الیکٹرک سسٹم کو محفوظ بنانے، دیواروں کو مضبوط بنانے اورمسجد کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں روشنی کا نظام بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔
-
مکہ کرین حادثہ: بن لادن گروپ معطل، سفری پابندی عاید
-
مکہ کرین حادثہ: سرکاری افسران سمیت پانچ عہدیداران ذمہ دار قرار
-
مسجد الحرام میں کرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار
-
مسجد حرام میں کرین حادثہ کیسے رونما ہوا؟ ویڈیو دیکھیں
-
"کرین حادثے کے باوجود حج معمول کے مطابق ہو گا"
-
مسجد حرام میں کرین گرنے سے 107 افراد شہید، 230 زخمی