امریکی سیلرز کے اغوا کاروں کی خامنہ ای کے ہاں ضیافت
ایران میں پچھلے ماہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 امریکی سیلرز کو یرغمال بنانے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار ایرانی حکومت کی آنکھوں کے تارے بن گئے ہیں۔ اگرچہ یرغمال بنائے گئے امریکیوں کو ایک دن کے اندر اندر رہا کر دیا گیا تھا مگر انہیں پکڑنے والوں کی خوب عزت وتکریم جاری ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی سیلرز کو گرفتار کرنے والے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیے جانے کے بعد سپریم لیڈر کی جانب سے ان کی خصوصی ضیافت بھی کی گئی ہے۔
دو کشتیوں میں سوارامریکی فوجیوں کو یرغمال بنانے والے ایرانی بحریہ کے سربراہ اور چار دوسرے افسروں کو ’’فتح‘‘ کے تمغوں سے بھی نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 13 جنوری کو ایرانی بحریہ نے دو امریکی کشتیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جن پر ایک خاتون اہلکار سمیت 10 امریکی فوجی سوار تھے۔ امریکیوں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد تہران منتقل کر دیا گیا تھاتاہم چوبیس گھنٹے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
-
ایرانی بحریہ نے امریکی ہیلی کاپٹر پر مشین گن تان لی
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج عدن میں موجود ایرانی بحریہ کے جنگی بحری جہازوں نے ...
بين الاقوامى -
ایرانی بحریہ کا امریکی مال بردار جہاز پر قبضہ
جہاز پر آبنائے ہُرمز میں فائرنگ ،بندرعباس کی جانب جانے کی ہدایت
بين الاقوامى -
امریکی سیلرز کے اغواء پر ایرانی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش
دشمن فوجیوں کو گرفتار کرنے والوں نے جرات ایمانی کا مظاہرہ کیا: خامنہ ای
مشرق وسطی