عراق:فضائی حملے میں البغدادی کا بھتیجا8 ساتھیوں سمیت ہلاک

بمباری میں داعش کا مقامی کمانڈر بھی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں فوج کے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں شورش زدہ صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کے بھتیجے سمیت آٹھ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رمادی کے الخالدیہ علاقے کی مقامی کونسل کے چیئرمین علی داؤد نے انبار کی ایک مقامی نیوز ایجنسی کوبتایا کہ عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کے نو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کا ایک بھتیجا بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کو علی الصباح فضائیہ نے مشرقی رمادی کے جزیرہ خالدیہ میں البوبالی کے مقام پر قائم داعش کی ایک مقامی عدالت کو حملے کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں البغدادی کے بھتیجے ابو احمد السامرائی اور البوبالی کا داعشی کمانڈر عادل البیلاوی اور ان کے سات دیگر ساتھی ہلاک ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں