سعودی عرب لبنان کو تنہا نہ چھوڑے: سعد حریری
ریاض پر تنقید کرنے والوں کو خمیازہ بھگتنا ہو گا
لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کی حمایت اور مدد سے ہاتھ نہ کھینچیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر بلا جواز تنقید کرنے والے لبنانی لیڈروں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد حریری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی توہین کرنے والے لبنا کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو اس کا خمیازہ خود بھگتنا پڑے گا۔
سابق وزیراعظم نے سعودی عرب پرلعن طعن کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاض پر یلغار کرنے والے لبنان کے کبھی وفادار نہیں ہو سکتے۔
سعد حریری نے کہا کہ سعودی عرب یا کسی بھی دوسرے خلیجی ملک نے غیروں کی جنگیں لڑنے کے لیے لبنانی نوجوانوں کا استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی سفار ت کاری کا عرب دنیا کے اجتماعی فیصلوں سے نکلنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے ریاستی اداروں کو ایران کا محافظ اور چوکیدار نہیں بنایا جا سکتا۔ لبنان اپنا عرب تشخص اور عرب دنیا کے ساتھ اپنا تعلق قائم رکھے گا۔
نیوز کانفرنس کے اختتام پرسابق وزیراعظم نے اندرون اور بیرون ملک مقیم لبنانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ عرب دنیا کے ساتھ اپنی وابستگی کے میثاق پر دستخط کریں کرتےہوئے لبنان کے عرب تشخص پر مہر تصدیق ثبت کر دیں۔
-
لبنان کو ایران کا صوبہ نہیں بننے دیں گے: سعد الحریری
حزب اللہ نے قومی مفاد کے خلاف لبنان کو علاقائی جنگوں میں دھکیلا
مشرق وسطی -
لبنان: اسلحے کے لیے ایک ارب ڈالر کی سعودی امداد
داعش کے خلاف اتحادیوں کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے، سعد الحریری
مشرق وسطی -
سابق وزیراعظم سعد الحریری کی تین سال بعد لبنان واپسی
انتہا پسندوں کے مقابل سنیوں کی قیادت کریں گے
مشرق وسطی