مسجد حرام کے 20 مقامات جنہیں تلاش کرنا آسان!
زائرین کے لیے اہم مقامات کی نشاندہی پرمبنی تختیاں نصب کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے مسجد حرام کی زیارت اور حج وعمرہ کے لیے آنے والے فرزندان توحید کی رہ نمائی کے لیے ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ ادارے نے مسجد حرام اور اس کے اطراف میں مختلف مقامات پر تختیاں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن پر ان اہم مقامات کی نشاندہی کی جائے گی جو کسی بھی عازم حج یا عمرہ کو اپنے مطلوبہ مقام تک رسائی میں مدد فراہم کرے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کے ادارے نے حرم شریف میں ایسے 20 اہم مقامات مختص کیے ہیں جن تک رسائی کے لیے مختلف جگہوں پر تختیاں نصب کی جائیں گی۔ بعد ازاں مسجد حرام کے باہر لگی اسکرینوں پربھی ان مقامات کی نشاندہی کی جائے گی اور اگلے مرحلے میں یہ سہولت موبال فون پربھی دستیاب ہوگی۔
حرمین شریفین کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر جنرل سروز مشہور المنعمی نے بتایا کہ عموما دوسرے ملکوں یا ملک کے طول وعرض سے آنے والے عازمین حج وعمرہ کو مسجد حرام میں اپنے متعلقہ دفتر تک رسائی میں مشکل پیش آتی ہے اور انہیں بار بار مطلوبہ مقام، دفتر یا ادارے کے بارے میں معلومات لینا پڑتی ہیں۔ عازمین کے اسی استفسار کے پیش نظرہم نے مسجد حرام میں ایسے 20 اہم مراکز کے تعین کے بعد ان کی نشاندہی تختیوں کی مدد سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسے تومسجد حرام میں ایسے 20 مقامات کا تعین کیا گیا تاہم اخبار’’مکہ‘‘ کے مطابق عازمین کو تختیوں کی مدد سے جن جگہوں کی نشاندہی کی جائے گی ان میں مسجد حرام کے داخلی اور خارجی دروازے، برقی زینے، وہیل چیئر حاصل کرنے کا متعلقہ دفتر، وہیل چیئر ٹریکس، خواتین اور مرد حضرات کے واش روم، امانتیں جمع کرانے کےدفتر، دارالافتاء اور گم ہوجانے والے افراد کے بارے میں قائم شکایات سیل کی نشاندہی کی جائے گی۔
-
مسجد الحرام میں رش کی کمی کے لئے جدید ترین نظام نصب
ایک سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سیکیورٹی معاملات ...
بين الاقوامى -
مسجد الحرام میں مطاف کے توسیعی کام کا دوبارہ آغاز
مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کی واپسی کے بعد مسجد الحرام میں مطاف کے توسیعی کام کا ...
بين الاقوامى -
مسجد الحرام میں کرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار
مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے مسجد الحرام میں کرین کے افسوس ناک حادثے ...
بين الاقوامى -
مسجد الحرام کے توسیع شدہ حصے کو کھولنے کی ہدایت
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے توسیع ...
ایڈیٹر کی پسند -
مکہ مکرمہ :مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کو غسل
مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے جمعرات کو سعودی فرمانروا ...
ایڈیٹر کی پسند -
پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور کی امام کعبہ السدیس سے ملاقات
ہر سال مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے آئمہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے
مشرق وسطی